News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی کےسنسنی خیزانکشافات

وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی کےسنسنی خیزانکشافات
اپ لوڈ :- بدھ 01 دسمبر 2018 اپ ڈیٹ :- بدھ 25 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 161

تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کےبارےمیں ہوشرباحقائق سامنےآئےہیں ۔ توچلئےشروع کرتےہیں ۔ موصوف امریکاپلٹ ہیں ، بنیادی طورپرتعلق مانسہرہ سےہے،وہاں سےکراچی اورکراچی سےامریکاپہنچے۔ امریکی شہریت حاصل کی ،امریکامیں درجنوں پاکستانیوں اوربنگالیوں سےرقوم جمع کرکےاربوں کاکاروبارشروع کیا۔ جن لوگوں سےانہوں نےپیسےلئےتھے،انہیں اپنےپیسےوقت پرواپس نہ ملےتوشورمچ گیا،سواتی صاحب کوگرفتاری کےخوف سےبھاگ کرپاکستان آناپڑا۔ لیکن خالی ہاتھ نہیں آئے،اپنےساتھ اربوں ڈالرلےآئے۔

پاکستان آکر انہوں نے جنرل پرویز مشرف کےدورمیں دولت کے زور پر ضلع مانسہرہ کی نظامت حاصل کرلی اور ڈالروں والے ناظم کے نام سے شہرت پائی۔ 2002 ء کے انتخابات کے بعد انہوں نے مفتی کفایت اللہ کے ذریعے مولانا فضل الرحمان سے ڈیل کرلی ۔ کچھ ایم پی ایز ان کو جے یو آئی نے عنایت کئے اور باقی انہوں نے ایم ایم اے ہی کی صفوں سے خرید کرسینیٹ کی نشست حاصل کرلی ۔

اعظم سواتی امریکہ نہیں جاسکتے اور وہ میکسیکو جاکر وہاں اپنے منیجرز بلا کر کاروبار کا حساب کتاب کرکے واپس پاکستان آتے ہیں ۔

جویوٹرن نہ لے،وہ لیڈرہی نہیں ۔۔ عمران خان

پاکستان اصل نمائندےہی چلاسکتے ہیں: زرداری

 

جن قوتوں نے پی ٹی آئی کے غبارے میں ہوا بھرنے کا فیصلہ کیا ، انہی قوتوں کے کہنے پر اعظم سواتی صاحب پی ٹی آئی میں چلے گئے اور آتے ہی عمران احمد خان نیازی صاحب کو تحفوں اور  کروڑوں روپے کے فنڈز کے ذریعے اپنا گرویدہ بنا لیا۔اورآج وہ حکومت کےوزیرسائنس وٹیکنالوجی ہیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.