News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

موٹروےریپ کیس : تفتیش ہورہی ہےیاڈرامےبازی ، لاہورہائیکورٹ

موٹروےریپ کیس : تفتیش ہورہی ہےیاڈرامےبازی ، لاہورہائیکورٹ
اپ لوڈ :- سوموار 14 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 38

 ویب ڈیسک ۔۔

لاہور-سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پرسماعت کےدوران چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کااظہاربرہمی ۔ ریمارکس دیتےہوئےکہاکیس کی تفتیش ہورہی ہےیاڈرامےبازی ؟

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ واقعےپر سی سی پی او لاہور کے بیان پر پوری پنجاب کابینہ کو معافی مانگنی چاہیے تھی۔ لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ کی جانب سے موٹروے ریپ کیس کے بعد ایک متنازع بیان دیا گیا تھاکہ خاتون کورات کےوقت موٹروےپرسفرکرنےسےگریزکرناچاہیےتھااوریہ کہ انہوں نےاپنی گاڑی کاپٹرول کیوں چیک نہیں کیا۔ ان کےاس بیان پرعوامی ، سیاسی اورسماجی حلقوں کی جانب سےسخت ردعمل آیااورعوام کی بڑی تعداد نے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیاتفتیش ہےجس میں سی سی پی اومظلوم خاتون کوغلط کہہ رہاہے۔ اگر اس ذہن کے ساتھ تفتیش ہو رہی ہے تو پتا نہیں کتنی حقیقت اور کتنی ڈرامہ بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پر دیکھ رہا تھا کہ ایک مشیر بھی وہاں پہنچا ہوا تھا، اس کا کیا کام ہے۔

چیف جسٹس قاسم خان نےپوچھاکہ متنازع بیان کےبعدسی سی پی اوکےخلاف کیاکارروائی ہوئی ؟ وزراعجیب وغریب بیانات دےرہےہیں ۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.