News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

پنڈدادن خان: گونگی بہری لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی گھناونی واردات

پنڈدادن خان: گونگی بہری لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی گھناونی واردات
اپ لوڈ :- اِتوار 13 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 52

 ویب ڈیسک ۔۔
کہتےہیں پانچوں انگلیاں ایک برابرنہیں ہوتیں لیکن پنجاب کےضلع جہلم کےنواحی علاقےپنڈ دادن خان میں لڑکی کا گینگ ریپ کرنےوالےکی حقیقت سامنےآنےکےبعدانسان کااپنےپیاروں سےاعتماداٹھ جاتاہےاوروہ انہیں شک کی نظرسےدیکھنےپرمجبورہوجاتاہے۔ 
 
شایدآپ یقین نہ کرناچاہیں لیکن حقیقت یہی ہےکہ پنڈدادن خان میں تھانہ جلالپورشریف کی حدودمیں واقع پنن وال گاءوں کی رہائشی گونگی بہری لڑکی کےگینگ ریپ میں کوئی اورنہیں بلکہ اس کاکزن ملوث نکلا، جس نےاپنےدوستوں کےہمراہ اسےاجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔ 
 
اس گھناءونےاورافسوسناک واقعےکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ ملزم علی محمد 7 ستمبر کوقوت گویائی اور سماعت سے محروم اپنی کزن کو موبائل فون دلوانےکےبہانے ویرانے میں لے گیا،جہاں اس نےدوستوں کےساتھ ملکراپنی کزن کاگینگ ریپ کیا۔ اس دوران مزاحمت کرنےپروہ لڑکی پرتشددبھی کرتارہا۔ 
 
 ملزمان واردات کےبعدلڑکی کوویرانےمیں چھوڑکرفرارہوگئے۔ متاثرہ لڑکی نےکارروائی کیلئےتھانہ جلالپورشریف میں درخواست دےدی ہے۔ پولیس نے ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جس میں ریپ کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ڈی این اے کے لیے نمونے لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔
 
مرکزی ملزم علی محمد اور اس کے دونوں دوست محسن اور انعام اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ 
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.