News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

خواجہ برادران کےخلاف کیس انسانی تذلیل کی بدترین مثال : سپریم کورٹ

خواجہ برادران کےخلاف کیس انسانی تذلیل کی بدترین مثال : سپریم کورٹ
اپ لوڈ :- سوموار 20 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 79

ویب ڈیسک ۔۔
 
نیب نےآئین اورقانون کی دھجیاں اڑادیں ، یہ ادارہ احتساب کی بجائےسیاسی مخالفین کابازومروڑنےکیلئےاستعمال ہوتارہا،نیب سیاسی لائن کےاس پارکھڑےکرپشن کےبڑےبڑےاسکینڈلزمیں ملوث ملزموں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا ۔۔
 
قارئین اوپرلکھی گئی دولائنیں پڑھنےسےشایدایساتاثرملتاہےکہ جیسےانہیں لکھنےوالامسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنےوالےکوئی
 سیاستدان ہے،حالانہ ایسابالکل نہیں ۔ اوپرلکھی گئی دونوں لائنیں سپریم کورٹ کےاس تفصیلی فیصلےسےلی گئی ہیں جوعدالت عظمیٰ نےپیراگون سٹی کیس میں خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی ضمانت سےمتعلق ہے۔
 
اپنے تحریری فیصلےمیں عدالت عظمیٰ نےلکھاہےکہ نیب خواجہ برادران کا پیراگون سٹی پر کنٹرول ثابت کرنے میں ناکام رہا
 ریفرنس اور تفتیشی رپورٹ میں تضادات ہیں۔ سپریم کورٹ کایہ تفصیلی فیصلہ 87صفحات پرمشتمل اوراسےجسٹس مقبول باقر نے تحریر کیاہے۔
 
تحریری فیصلے میں مزیدلکھاگیا ہے کہ پاکستان بنے 72 سال ہوگئےلیکن اورآئین پاکستان کو بنے ہوئے 47 سال ہو چکے لیکن آج بھی پاکستانی عوام کو آئین میں دیئے گئے حقوق نہیں مل رہے۔ عدالت نےاپنےفیصلےلکھاہےکہ جمہوری اقدار، احترام، برداشت، شفافیت اور مساوات کے اصولوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ عدم برداشت، اقربا پروری، جھوٹ، دھونس اور خود نمائی ترجیحات بن چکی ہیں۔
 
سپریم کورٹ نے پیراگون سٹی میں نیب کی مداخلت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ واضح نہیں کہ قومی احتساب بہورو نے اس کیس میں کارروائی کیوں شروع کی؟ نیب کو پلاٹوں کی عدم حوالگی کی شکایت ملی یا تفتیش میں کچھ سامنے آیا۔ نیب ریفرنس اور تفتیشی رپورٹ میں تضادات ہیں۔ نیب خواجہ برادران کا پیراگون سٹی پر کنٹرول ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
 
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کو آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے ہمیشہ محروم رکھا گیا۔ آئین کی حکمرانی کی ہر کوشش کو بھرپور انداز میں دبایا گیا۔ ماضی میں بدقسمتی سے بار بار غیر آئینی مداخلت کی گئی۔ اقتدار کی ہوس اور ہر چیز پر قبضے کی خواہش نے اداروں کی
حدود کی توہین کی۔ عوام کی فلاح اور غربت کا خاتمہ ترجیحات میں کہیں شامل نہیں۔ عدالت عظمیٰ نےفیصلےمیں یہ بھی لکھاکہ خواجہ برادران کیخلاف کیس انسانیت کی تذلیل کی بدترین مثال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نوازشریف اورمریم نوازکی وطن واپسی والےروزخواجہ سعدرفیق لاہورمیں کیاکررہےتھے ۔ اس ویڈیومیں دیکھئے ۔۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.