News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

معیدیوسف اورشہبازگل کاغیرملکی شہری ہونےسےانکار

معیدیوسف اورشہبازگل کاغیرملکی شہری ہونےسےانکار
اپ لوڈ :- اِتوار 19 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 86

 ویب ڈیسک ۔۔
 
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائےسیاسی روابط شہباز گل نے اپنے اثاثوں اور دوہری شہریت سےحوالےسےمیڈیامیں سامنےآنےوالی خبروں کےوضاحت پیش کی ہے۔ 
 
اس حوالےسےمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ ان کےخلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کہ ان کےپاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے۔
 
معیدیوسف کاکہناہےکہ میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت سےمتعلق پہلے ہی حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں، میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا، نہ ہی مجھے امریکا سے کوئی آمدنی آ رہی ہے۔
 
معید یوسف نےکہا کہ میری بیرون ملک کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں ہے، میرے یا میرے اہلخانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے کہا کہ میری شہریت سے متعلق غلط فہمی نا پھیلائی جائے۔
  
واضح رہےکہ معیدیوسف کےحوالےسےمیڈیامیں یہ خبرسامنےآئی ہےکہ وہ امریکاکےشہری ہیں ۔ 
 
اسی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاس کسی اورملک کی نہ شہریت ہے نہ ہی پاسپورٹ ہے۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی جائیداد اور اثاثوں کی فہرست جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم کے 19 معاونین خصوصی اور مشیروں میں سے 4 غیر ملکی شہریت اور کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ اسی خبرمیں یہ بھی شامل تھاکہ شہبازگل کےپاس امریکاکاگرین کارڈیعنی مستقل سکونت کااجازت نامہ ہے۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.