News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

اخترمینگل کیوں حکومت میں واپس چلےجائیں گے؟

اخترمینگل کیوں حکومت میں واپس چلےجائیں گے؟
اپ لوڈ :- سوموار 22 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 109

ویب ڈیسک ۔۔
 
حکومت سےتازہ تازہ الگ ہونےوالےبلوچستان نیشنل پارٹی یا دوسرےلفظوں میں بی این پی-مینگل کے سربراہ سرداراختر مینگل نےاپوزیشن بنچوں پربیٹھنےکااشارہ دےدیاہے۔ کہتےہیں اپوزیشن میں بیٹھےتوصحیح معنوں میں اپوزیشن کرکےدکھائیں گے۔
 
اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کےدوران اخترمینگل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں؟ جس پر انہوں نےکہاکہ بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔
 
 ادھرحکومت کی جانب سےبھی اختر مینگل کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس سلسلےمیں گزشتہ دنوں اسدعمرکی قیادت میں ایک وفداخترمینگل سےملاتھا، تاہم حکومت اب تک ناراض بلوچ رہنماکومنانےمیں کامیاب نہیں ہوسکی۔۔
 
ماضی اورحالات وواقعات کودیکھتےہوئےلگتایوں ہےکہ حکومتی وفدجلدیابدیراخترمینگل کومناکرواپس حکومت میں لےجائےگا۔ اخترمینگل اس وقت  بلوچستان کےحقوق کی بات کررہےہیں اوروہ حقوق انہیں حکومت میں رہتےہوئےمل سکتےہیں اپوزیشن میں نہیں ۔۔ یہی بات ان کےحکومت میں واپس جانےکی وجہ بنےگی ۔ رہی بات یوٹرن لینےکی توپاکستانی سیاست میں سیاستدانوں کی آنیاں جانیاں معمول کی بات ہے،کوئی انہونی نہیں ۔۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.