News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

چینی کمیشن رپورٹ: حکومت اوراپوزیشن میں سچ کون بول رہاہے؟

چینی کمیشن رپورٹ: حکومت اوراپوزیشن میں سچ کون بول رہاہے؟
اپ لوڈ :- سوموار 08 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 109

ویب ڈیسک ۔۔ مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نمائندہ خصوصی 
 
ان دنوں ملک بھرمیں چینی اسکینڈل کاشوروغوغاہے۔ حکومت اپوزیشن جبکہ اپوزیشن حکومت پرالزامات پرالزامات لگارہی ہے۔ الزامات کی اس دوطرفہ لڑائی میں اصل حقیقت شایدکہیں چھپ گئی ہے۔ توآئیےاس حقیقت کوتلاش کرنےکی کوشش کرتےہیں ۔ 
 
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنےاتوارکوشوگر انکوائری رپورٹ پر عمل درآمدکےحوالےسےپریس کانفرنس کی اوربتایاکہ چینی پردی گئی 29 ار ب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کوبھیجا جارہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ذمہ داروں کوسزا کے ساتھ ریکوری بھی کی جائے گی۔
 
میڈیاکےنمائندوں کواس حوالےسےبریفنگ دیتےہوئےشہزاداکبرمرزانےکہاکہ چینی انکوائری کمیشن نےاپنی سفارشات میں کہاہےکہ بحران میں ملوث لوگوں سے ریکوری ہونی چاہیےاورمزیدیہ کہ 20 سے 25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کےلیےریفرنس دائر کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
 
معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ 2019-2018 میں وفاق اورپنجاب حکومت کی طرف سےدی گئی سبسڈی کامعاملہ بھی نیب ہی کوبھیجاجائےگا، اس کےعلاوہ سندھ حکومت نے پچھلے 20، 25 سال میں میں شوگرملزکوجوسبسڈی دی ان کامعاملہ بھی نیب ہی دیکھےگا۔ شہزاداکبرمرزاکےبقول سبسڈی کی مد میں کس نےکیا فائدہ اٹھایااس کابھی پوری چھان بین کی جائے گی۔
 
شہزاد اکبرکامزیدکہناتھاکہ حمزہ شوگر ملز اور جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو کا ٹیکس فراڈ سامنے آیا ہے، چینی بحران کے ٹیکس سے متعلق معاملات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کوبھیجےجائیں گے، 5 سال کے فارنزک آڈٹ میں سیلز ٹیکس فراڈ اورانکم ٹیکس کم دینےکے شواہد ملے ہیں، ایف بی آر کو 90 دن میں کارروائی اور ریکوری شروع کرنےکی ہدایت دی جاچکی ہے۔
 
شہزاداکبرمرزاکاکہناتھاکہ چینی افغانستان ایکسپورٹ کئےجانےکے معاملے کی تحقیقات بھی ایف آئی اےکوکرنےکیلئےکہاگیاہےجب کہ مسابقتی کمیشن 90 روز میں چینی کےکاروبار میں شوگوکارٹل بنائےجانےکی تحقیقات کرےگا اور  اسٹیٹ بینک کو بھی ایسے معاملات میں 90 روز میں کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 گذشتہ دنوں حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظرعام پر لےآئی تھی، جس کےمطابق جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار قرار دیے گئے ہیں۔
 
فارنزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔
 
شوگرکمیشن رپورٹ پراپوزیشن کاموقف
 
یہ توتھی شوگرکمیشن کی رپورٹ اوراس پرحکومتی ردعمل ۔۔ لیکن شوگرکمیشن رپورٹ پرایک موقف اپوزیشن جماعتوں کابھی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کےمطابق حکومت شوگراسکینڈل کےحوالےسےعوام کوگمراہ کرنےکیلئےالزامات کارخ اپوزیشن کی جانب موڑکریہ تاثردیناچاہتی ہےکہ اس کایااس کےوزراکااس اسکینڈل سےکوئی تعلق نہیں ۔ اپوزیشن کےمطابق شوگراسکینڈل کی تحقیقات کرنےوالےکمیشن کابنیادی مینڈیٹ یہ پتاکرناتھاکہ گزشتہ دوسالوں کےدوران چینی کی قیمت 55روپےسے90روپےفی کلوکیسےہوگئی اورقیمت بڑھنےکافائدہ کس نےاٹھایا۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےبقول چینی کی قیمت بڑھنےسےعوام کی جیب پر200ارب روپےکاڈاکہ ماراگیااوریہی پتاکرنےکیلئےکمیشن بنایاگیاتھا ۔ ان کےبقول شوگرکمیشن نےاپنےبنیادی مینڈیٹ سےہٹ کرسبسڈی دینےکوجرم بناکرپیش کردیاحالانکہ جب ملک میں چینی فالتوہوجائےتواسےضائع ہونےسےبچانےکیلئےایکسپورٹ کرنےکیلئےشوگرملزکوسبسڈی دی جاتی ہے۔ یہ عین قانونی اورجائزعمل ہےجس سےعام طورپرحکومت یاشوگرملزکوکوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ۔ 
 شاہدخاقان عباسی کےبقول سبسڈی کوجرم بناکرپیش کرنےکامقصد200ارب روپےکےڈاکےسےعوام کی توجہ ہٹاکرانہیں کنفیوزکرناہے۔ یادرہےکہ شاہدخاقان عباسی چینی کمیشن کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان بھی کرچکےہیں ۔ 
 
 
 تودوستو ۔۔ شوگراسکینڈل کےحوالےسےدونوں اطراف کاموقف نہایت ایمانداری سےآپ کی خدمت میں پیش کردیاگیاہے ۔ دونوں میں سےسچاکون ہے،یہ فیصلہ آپ خودکریں ۔۔ 
 
شہزاداکبرکی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہارکرتےہوئےن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کرخود چینی کمیشن سے بھاگ کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے، یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ انہوں نےمطالبہ کیاکہ عمران اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب کو گرفتار کیا جائے۔
------------------------------
 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.