News Makers

تازہ ترین

ملک بھرمیں مسافرٹرینوں کوتاحکم ثانی بند کردیاگیا

ملک بھرمیں مسافرٹرینوں کوتاحکم ثانی بند کردیاگیا
اپ لوڈ :- منگل 24 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 36

 ویب ڈیسک ۔۔
 
ملک بھرمیں کوروناوائرس کےپھیلاوکوروکنےکیلئےوفاقی حکومت کی جانب سےمسافرٹرینوں کوعارضی طورپرروک دیاگیاہے۔ 
 
 
 پاکستان ریلوےحکام نےفیصلہ کیاہےکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک کے لیے مکمل طور پر بند رکھاجائےگا۔ صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی ۔ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔
 
 
وزارت ریلوے کی جانب سے جو نوٹیفکیشن جاری کیاگیااس کے مطابق پسنجر ٹرینوں کا آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے، ٹرینوں میں بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ جن مسافروں نے مختلف ٹرینوں سے بکنگ کروائی ہوئی تھی ان کوپورےپیسےواپس کئےجائیں گے۔۔
 
ٹرین سروس معطلی کی وزیراعظم عمران خان سےاجازت بھی لی گئی تھی۔  وزیرریلوےشیخ رشیدکہتےہیں ٹرینوں کوبندنہ کرتےتوکہاجاتاکہ ہم نےکوروناوائرس پھیلایاہے ۔ پاکستان ریلوےکی جانب سےشہریوں سےکہاگیاہےکہ ٹرین آپریشن کی بندش تک اسٹیشن نہ آئیں ۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.