News Makers

تازہ ترین

لاک ڈاون کےبعد ۔۔ سندھ بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند

لاک ڈاون کےبعد ۔۔ سندھ بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند
اپ لوڈ :- سوموار 23 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 22

ویب ڈیسک ۔۔
 
لاک ڈاون کےبعدسندھ حکومت کاایک اوربڑافیصلہ ۔۔ صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ  پربھی پابندی عائد
 
وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نےبتایاکہ صوبے میں شہروں کے اندرچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، بسیں اور آن لائن سروس بھی بندہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔
 
 
 سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔
 
 
لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورزاورکریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.