News Makers

تازہ ترین

نادراسمیت پبلک ڈیلنگ کرنےوالےتمام سرکاری ادارےبند

نادراسمیت پبلک ڈیلنگ کرنےوالےتمام سرکاری ادارےبند
اپ لوڈ :- جمعہ 20 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 32

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیےپاکستانی وزارت داخلہ کااہم اقدام ۔ پبلک ڈیلنگ (عوامی رابطے) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔
 
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےاس حکومتی اقدام کےحوالےسے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہےدو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔
 
 
اس کےعلاوہ 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹس صرف ٹیک اوےکیلئے کھلے رہیں گے۔ 
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ اہم امور پر تعینات عملہ و افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، 50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 
ایک اہم بات شہری نوٹ کرلیں کہ وہ تمام حضرات جن کےشناختی کارڈ تعطیلات کےاس عرصےکےدوران اپنی معیاد کھو چکےہیں اپنی افادیت برقراررکھیں گےاورانہیں ضروری کاموں کیلئےاستعمال کیاجاسکےگا ۔ 
--------------
Murad Ali Shah PTI Hakomat Per Bars Pray..
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.