News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

نیشنل اسٹیڈیم آنےوالےپی ایس ایل شائقین ہاتھ منہ دھوکرآئیں

نیشنل اسٹیڈیم آنےوالےپی ایس ایل شائقین ہاتھ منہ دھوکرآئیں
اپ لوڈ :- جمعرات 05 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 100

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سینیٹائزر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع سندھ حکومت کے مطابق صابن بنانے والی کمپنی اسٹیڈیم میں مفت سینیٹائزر نصب کرے گی جب کہ پارکنگ کے مقامات پر بھی سینیٹائزر لگائے جائیں گے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں، اس حوالے سے طبی ماہرین نے بھی کلیئرنس دیدی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیےآنے والے شائقین کی اسکریننگ کی جائے گی ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.