News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

خسروبختیاراورانکےبھائی کےخلاف نیب انویسٹی گیشن کاآغاز

خسروبختیاراورانکےبھائی کےخلاف نیب انویسٹی گیشن کاآغاز
اپ لوڈ :- منگل 28 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 167

ویب ڈیسک ۔۔ 
 
یہ کہاجائےتوشایدغلط نہ ہوگاکہ ایک سال تک بغلیں جھانکنےکےبعدنیب نےحوصلہ کرتےہوئےوفاقی وزیر برائے پلاننگ مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کیخلاف الزامات کے حوالے سے باضابطہ انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی ہے،دونوں کے اثاثے اربوں روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ 
 
قومی اخبارمیں شائع ہونےوالی صحافی عمرچیمہ کی خبرکےمطابق انوسٹی گیشن شروع کرنے کی منظوری نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے 16؍ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ نیب کے ترجمان نے وعدہ کیا کہ وہ تصدیق کے بعد ہی جواب دیں گے لیکن دی نیوز کی جانب سے بعد میں کئی مرتبہ فون کال کرنے کے باوجود انہوں نے جواب نہیں دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
خسرو نے بھی کئی مرتبہ کال کرنے کے باوجود جواب نہیں دیا۔ انہیں ایک ایس ایم ایس بھی بھیجا گیا لیکن اس کا بھی جواب نہیں آیا۔ دونوں وزراء بھائیوں کیخلاف شکایت درج کرانے والے احسن عابد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب افسر، جو چیئرمین نیب کی طرف سے بات کر ررہے تھے، نے انہیں جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں بتایا کہ کیس کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.