News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کاحکم خود نوازشریف نےدیا

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کاحکم خود نوازشریف نےدیا
اپ لوڈ :- جمعہ 08 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- جمعہ 10 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 182

ویب ڈیسک ۔۔
 
سروسز چیفس کےترمیمی ایکٹ ک معاملےپرمسلم لیگ ن کےزیادہ ترارکین قومی اسمبلی توخاموش رہےلیکن چندایک نےدل کھول کردل کاغبارنکالااورقیادت سےسخت سوالات کئے۔
 
  نور الحسن تنویرکاکہناتھا دوسال ووٹ کی عزت کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اب ہم عوام کو کیا جواب دیں گے؟وزیر آباد سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر بل کی حمایت کر رہے ہیں، کیا ایسا نہیں ہو سکتا تھا کہ ہم حکومت کے سامنےسپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائرواپس لینےکی شرط رکھتے، خواجہ صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ بل کی حمایت میاں صاحب کے حکم پرکی جارہی ہے، ہمیں واضح طور پر بتایا جائے کہ بڑے میاں یا چھوٹے میاں؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میری مراد قائد محترم میاں نواز شریف ہیں ۔ 
 
میاں جاوید لطیف پارلیمانی پارٹی میں بہت جذباتی نظر آئے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھی کارکنوں کو مایوس کیا گیا اوراب بھی ایسا کیا جا رہا ہے،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔قیصر شیخ بولےغیر مشروط حمایت کی کوئی وجہ تو ہمیں بتائی جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی کو میری بات پر اعتماد نہیں تو وہ خود میاں صاحب سے رابطہ کر کے پوچھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
لاہور سے (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ مریم نواز کے والد صاحب کے بعد مریم نواز کے تحفظات کی کوئی اہمیت نہیں بچتی، وہ خاموش ہیں اور ان کا ٹویٹر بھی خاموش ہے تو ان کے تحفظات ہم تک پہنچے ہی نہیں، ہم میں تو ہمت نہیں کہ ہم نواز شریف کے فیصلے کے خلاف ووٹ کریں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.