News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

بھارت 2035میں دنیاکی تیسری بڑی معاشی قوت،پاکستان50ویں نمبرپرہوگا

بھارت 2035میں دنیاکی تیسری بڑی معاشی قوت،پاکستان50ویں نمبرپرہوگا
اپ لوڈ :- بدھ 31 جنوری 2019 اپ ڈیٹ :- بدھ 15 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 196

ویب ڈیسک ۔۔
 
دوستو،آج ایک بڑےاخبارنےسینٹرفاراکنامکس اینڈبزنس ریسرچ نامی برطانوی تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔ یہ رپورٹ ہم پاکستانیوں کی آنکھیں کھول دینےکیلئےکافی ہونی چاہیےاوراس رپورٹ کوپڑھنےکےبعداس بات کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہےکہ ہم کس طرف جارہےہیں  -- کامیابی کی طرف یاتباہی کی طرف ؟
 
سی ای بی آرکی حالیہ رپورٹ کےمطابق 2034میں چین دنیاکی پہلی،امریکادوسری اوربھارت تیسری بڑی معاشی طاقت ہوگا جبکہ پاکستان اس لائن میں 50ویں نمبرپرکھڑاہوگا ۔  
2019ء کی بات کریں تومعاشی اعتبارسےپاکستان 44ویں نمبرپربراجمان ہے۔ امریکا پہلی، چین دوسری، جاپان تیسری، جرمنی چوتھی ، بھارت پانچویں معاشی طاقت ہے۔ 
 
گزشتہ سال اسی تھنک ٹینک نےاپنی رپورٹ میں پاکستان کو 2028ء میں 37ویں اور 2033 میں 27ویں معاشی طاقت بتایا تھا۔ 2019میں جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح تین عشاریہ تین فیصد رہی جبکہ 2018ء میں یہ شرح ساڑھے پانچ فیصد تھی۔ 
رپورٹ میں پاکستان 2003ء میں 44 ویں ،2008ء میں 50 ویں، 2013ء میں 48ویں ،2018ء میں41ویں نمبر پر تھا، 2019ء میں 44 ویں درجے پر ہے۔ 2020ء میں بھی 44 ویں نمبر ہی رہے گا۔ 
 
 تھنک ٹینک نے گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہا تھا کہ سیکورٹی مسائل اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کی ترقی کی رفتار سست کردی جس کی وجہ سے اپنے ہمسایہ ممالک چین اور بھارت کی رفتار سے ترقی نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
دوستو،ویسےتویہ پوری کی پوری رپورٹ ہی ہمارےلئےخاصی فکرانگیزہےلیکن اگرہم اعدادوشمارکےگورکھ دھندےکوایک طرف رکھ کرصرف آخرکی دولائنیں ہی ذراغوراوردھیان سےپڑھ لیں توہمیں پاکستان کودرپیش معاشی مشکلات اورچیلنجزکی اصل وجہ باآسانی سمجھ آجاتی ہے۔  خدانخواستہ اگرایساہی ہواجیساکہ اس رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہےتوسمجھ لیں کہ بھارت اس خطےکی بہت بڑی معاشی قوت اوراس کےمقابلےمیں ہم ایک انتہائی کمزوراورغریب ملک ہونگے جوکسی صورت اپنےدیرینہ دشمن کامقابلہ کرنےکی پوزیشن میں نہیں ہوگا ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.