Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

اصغرخان کیس،4 ہفتےمیں تحقیقات مکمل کرنےکاحکم

11 Feb 2019 48

لاہور: (ویب ڈیسک)  اصغرخان عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے پاک فوج کو ملوث افسران کے خلاف 4 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ 
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد  نے ریمارکس دیے کہ فوجی افسران کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیوں شروع نہیں ہوئی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انکوائری میں شواہد سامنے آنے پر کورٹ مارشل ہوگا۔
عدالت نے پاک فوج کو ملوث افسران کے خلاف 4 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے جب کہ ایف آئی اے رپورٹ کا جائزہ وزارت دفاع کے جواب کیساتھ لیا جائے گا۔
اکتوبر 2012 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کی درخواست پر 1990ء کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 1990ء کے انتخابات میں دھاندلی اور سیاسی عمل کو آلودہ کرنے پر سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کے خلاف وفاقی حکومت کو قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہوئی جسے اصغر خان عملدرآمد کیس کا نام دیا گیا اور گزشتہ سال مئی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان دونوں سابق اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نوازشریف بغاوت کیس میں طلب،صحافی کوگرفتارکرنےکاحکم

لاہور(ویب ڈیسک): انگریزی روزنامہ ڈان کودئیےگئےنوازشریف کےمتنازع انٹرویو کےخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نےساب
30 Sep 2018

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم،رجسٹریشن کاطریقہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤس
11 Oct 2018

تنخواہ دارافرادپرکتناٹیکس لگا؟

وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب چھ سے بڑھا کر آٹھ کردیئے اور تنخواہ
30 Sep 2018