Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

نوازشریف کی صحت بارے تشویشناک اطلاعات

11 Jan 2019 40

لاہور: (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بارےان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو بازو میں وقفے وقفے سے تکلیف کی شکایت ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
نوازشریف کے ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان صبح سے شام تک ملاقات کے لئے انتظار کرتے رہے،نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل حکام کو سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں سنگین خدشات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر نے ڈاکٹر عدنان کو جواب دیا کہ یہ لاک اپ ٹائم ہے کچھ نہیں کرسکتا،آپ پیر کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کریں۔
ان کا کہنا تھا نواز شریف تک فوری رسائی کی اشد ضرورت ہے، سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نوازشریف بغاوت کیس میں طلب،صحافی کوگرفتارکرنےکاحکم

لاہور(ویب ڈیسک): انگریزی روزنامہ ڈان کودئیےگئےنوازشریف کےمتنازع انٹرویو کےخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نےساب
30 Sep 2018

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم،رجسٹریشن کاطریقہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤس
11 Oct 2018

تنخواہ دارافرادپرکتناٹیکس لگا؟

وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب چھ سے بڑھا کر آٹھ کردیئے اور تنخواہ
30 Sep 2018