Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

نوازشریف بغاوت کیس میں طلب،صحافی کوگرفتارکرنےکاحکم

30 Sep 2018 388

لاہور(ویب ڈیسک): انگریزی روزنامہ ڈان کودئیےگئےنوازشریف کےمتنازع انٹرویو کےخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم کو طلب کرلیاجب کہ انٹرویو لینے والےصحافی کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےاس کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا حکم بھی دے دیا۔

لاہورہائی کورٹ کے فل بنچ کےروبرونواز شریف اورشاہد خاقان عباسی کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کےدوران درخواست گزارنےموقف اختیارکیا کہ نواز شریف کےممبئی حملوں کے متعلق انٹرویوسے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا، شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو دینے میں نواز شریف کی مکمل معاونت کی،لہذاعدالت نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اورسرل المیڈا کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نواز شریف اور سرل المیڈا پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نے کہا کہ اس کیس میں نواز شریف صاحب نےبھی آنا تھا لیکن کلثوم نوازکے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ جاری ہے اس لیے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نےقراردیا کہ نوازشریف ایک مرتبہ توپیش ہوں پھر قانونی راستہ اختیار کرلیں۔

ہائی کورٹ نے اخباری رپورٹر سرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو حکم دیا کہ سرل المیڈا کو  گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم بھی دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم اس شخص کے ساتھ نرمی برتتے ہیں جو عدالتوں کا احترام کرتا ہے، جو لوگ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے وہ کسی معافی کا مستحق نہیں۔

رواں سال الیکشن سے قبل مئی میں ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کرلوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔

نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کرلوگوں کو قتل کردیں۔ اس انٹرویو پرپاک فوج نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ممبئی حملوں سےمتعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیا تھا۔

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم،رجسٹریشن کاطریقہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤس
11 Oct 2018

تنخواہ دارافرادپرکتناٹیکس لگا؟

وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب چھ سے بڑھا کر آٹھ کردیئے اور تنخواہ
30 Sep 2018

نوازشریف اورمریم کےجیل میں گزرےدن

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدا
30 Sep 2018