News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
64028
  • اموات 1317
  • سندھ 25309
  • پنجاب 22964
  • بلوچستان 3928
  • خیبرپختونخوا 8842
  • اسلام آباد 2100
  • گلگت بلتستان 658
  • آزاد کشمیر 227

 

فیصل واوڈاکےوڈےوڈےکام ۔۔ بڑی خبرنےبھانڈاپھوڑدیا

فیصل واوڈاکےوڈےوڈےکام ۔۔ بڑی خبرنےبھانڈاپھوڑدیا
اپ لوڈ :- سوموار 24 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 184

ویب ڈیسک ۔۔
 
آبی وسائل کےوفاقی وزیرفیصل واوڈاکےحوالےسےجنگ اوردی نیوزمیں صحافی فخردرانی کی ایک اورایکسکلسوسٹوری شائع ہوئی ہےجسےپڑھنےکےبعدفیصل واوڈا کےوڈےوڈےکاموں کاپتاچلتاہے ۔ 
 
اس سےپہلےاسی صحافی نےخبردی تھی کہ فیصل واوڈا نے انتخابات لڑنے کے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی تھی لیکن اب یہ خبرآئی ہےکہ انہوں نے صرف اپنی دہری شہریت کے بارے میں جھوٹ نہیں بولا۔ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔ 
 
ماضی میں انہوں نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ان کے کاغذات نامزدگی سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے صرف بی کام کیا ہے۔ مشکوک تعلیمی اسناد کے علاوہ وفاقی وزیر کی مبینہ سابقہ اہلیہ نےان پرجعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے کچھ سنگین الزامات بھی عائد کردیئے ہیں۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
فیصل واوڈا کو آرٹیکل 63 (1) (سی) اور 62 (1) (ایف) کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی دہری شہریت چھپانے اور اپنی امریکی شہریت سے متعلق حلف اٹھانے کے سنگین الزامات پر عدالتی مقدمات کا سامنا ہے۔  
 
فیصل واوڈ کی تعلیمی اسناد اور انکم ٹیکس کے حوالے سے ان کے دعوؤں کے بارے میں حیرت انگیز تضادات پائے گئے۔ ایک مقدمے میں واوڈا نے حلفاً دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیو پورٹ امریکا سے بیچلر کیا ہے۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
تاہم ان کے کاغذات نامزدگی سےپتاچلاکہ انہوں نے بی کام کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو دعویٰ کیا کہ سال 2009 میں انہوں نے 5.16؍ ملین روپے ٹیکس ادا کیا۔ تاہم ایف بی آر کے آن لائن اعداد و شمار میں اس طرح کا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایا گیا ہے۔ 
 
2009 میں فیصل واوڈا کنسٹرکشن ٹیکس ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے صفر ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح واوڈا کو اپنی سابقہ ​​اہلیہ کے ذریعے کچھ سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واوڈا سے کبھی شادی نہیں کی اور وفاقی وزیر نے انہیں بدنام کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا ہے۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.