News Makers

تازہ ترین

فوج کیوں میرےساتھ کھڑی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نےوجہ بتادی

فوج کیوں میرےساتھ کھڑی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نےوجہ بتادی
اپ لوڈ :- جمعہ 14 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 45

ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستانی صحافیوں کےایک گروپ سےبات کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےبتادیاکہ فوج کیوں ان کےساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کہتےہیں فوج ان کےساتھ اس لئے کھڑی ہےکیونکہ وہ کرپٹ ہیں نہ پیسےبنارہےہیں ۔ 
 
وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سےغیررسمی ملاقات کےدوران وزیر اعظم عمران خان کاکہناتھاکہ کرپشن کرنےوالےفوج سےڈرتےہیں فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں ہوں۔
 
انہوں نےصحافیوں کوبتایا کہ  آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں، آٹا، چینی گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کردی اور دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی پہلے دن سے اپوزیشن شور مچارہی ہے اور ہمیں کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی،  اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کرتی ہے،  اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی دکان بند ہو جائے گی اور جیل چلے جائیں گے، یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے ،حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں۔
 
عمران خان نے کہا بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چلینج ہے، فیصلہ کرلیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پائے جائیں گے۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مولانا نےکہا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے، یہ غداری ہے ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے  یقین دہانی کرائی ہے۔
 
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مولانا نےکہا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے، یہ غداری ہے ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے  یقین دہانی کرائی ہے۔
 
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں جس کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے اور شو آف ہینڈز سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.