News Makers

تازہ ترین

عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی ملاقات : کامران خان نےاندرکی بات بتادی

عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی ملاقات : کامران خان نےاندرکی بات بتادی
اپ لوڈ :- ہفتہ 08 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 85

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
سینئرصحافی اورمعروف ٹی وی اینکرکامران خان نےدنیانیوزپراپنےپروگرام میں وزیراعظم عمران خان اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کےدرمیان جمعہ،7فروری کووزیراعظم میں ہونےوالی ملاقات پرتبصرہ کرتےہوئےناظرین سےانتہائی اہم بات شئیرکی ہے۔
 
کامران خان کےبقول یہ ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی لیکن ملکی صورتحال بالکل بھی ایسی نہیں جسےخوشگوارقراردیاجاسکےکیونکہ جب یہ ملاقات ہوئی اس وقت ملک میں مہنگائی اپنےعروج پرہےاورمعاشی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ اس کےعلاوہ ملک کاٹیکس ٹارگٹ اس سال آٹھ سو سےنوسوارب روپےکم ہوگا ۔ آئی ایم ایف منی بجٹ لانےپرزوردےرہاہے۔ بجلی کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں ، اورحکومت نےایکسپورٹرزکوسستی بجلی دینےکاوعدہ توڑدیاہے۔ یہی وجہ ہےکہ جنوری کےمہینےمیں ایکسپورٹس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک کی درآمدات بھی رک گئی ہیں جس سےکرنٹ اکاونٹس خسارہ توکم ہواہےلیکن اس سےمحصولات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوپرسےچیرمین ایف بی آرشبرزیدی بھی علالت یادیگر وجوہات کی بناپرچھٹی پرچلےگئےہیں اوران کی واپسی بھی ڈانواں ڈول لگتی ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
کامران خان کےبقول یہ وہ پس منظرہےجس میں وزیراعظم عمران خان یہ سمجھتےہیں کہ شایدکوئی مافیاحکومت کےخلاف کام کررہاہےلیکن وہ بھول جاتےہیں کہ مافیازکوپکڑنابھی حکومت کاکام ہے۔ یہ وہ پوراماحول ہےجس میں ڈی جی آئی ایس آئی نےوزیراعظم سےملاقات کی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جتنی حمایت فوج نےاس حکومت کودی ہےوہ پہلےکسی کونہیں دی ۔ فوج پوری قوت کےساتھ اس حکومت کوسہارادےرہی ہے۔ لیکن اس کےباوجودحکومت ڈلیورنہیں کرپارہی ۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
کامران خان کےبقول ڈی جی آئی ایس آئی سےملاقات انہی حالات کےتناظرمیں ہوئی جس میں وزیراعظم یہ جانناچاہتےہیں کہ کہیں ان کےخلاف کوئی سازش ہورہی ہے؟یاان کی حکومت ڈلیورنہیں کرپارہی؟ حقیقت یہ ہےکہ ان کی حکومت ڈلیورنہیں کرپارہی ۔ کامران خان کےبقول ڈی جی آئی ایس آئی نےبھی یقیناً عمران خان سےیہی بات کہی ہوگی ۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.