News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
306869
  • اموات 6424
  • سندھ 134243
  • پنجاب 98487
  • بلوچستان 14499
  • خیبرپختونخوا 37387
  • اسلام آباد 16207
  • گلگت بلتستان 3513
  • آزاد کشمیر 2533

 

چین میں پھنسےپاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، وطن واپسی موخر

چین میں پھنسےپاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، وطن واپسی موخر
اپ لوڈ :- جمعہ 31 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 119

ویب ڈیسک ۔۔
اگرچہ چین میں موجود پاکستانی شہری وطن واپسی کیلئےبلبلارہےہیں لیکن اب حکومت کی جانب سےواضح اعلان کیاگیاہےکہ چین میں پھنسےپاکستانی طلبہ اورعام شہریوں سمیت کسی کو فی الوقت وطن واپس نہیں لایاجائےگا۔
 
وزیراعظم کےمعاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکہتےہیں کورونا وائرس چین سمیت 15 ممالک میں پھیل چکا ہےاوراس وقت چین میں موجود ہمارے پیاروں کے حق میں یہی بہتر ہے کہ انہیں وہیں رکھاجائے۔
 
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 'صحت عامہ کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے اور یہ وائرس چین سمیت 15 ممالک میں پھیل چکا ہے، جبکہ ان ممالک کے جن افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی انہوں نے ماضی قریب میں چین کا سفر کیا ہے۔'
 
ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرونا وائرس کا بہترین علاج ہو سکتا ہے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او نے کرونا سے متاثرہ چین سے شہریوں کو واپس نہ بلانے کی سفارش کی ہے، جس کی وجہ یہی ہے کہ چینی حکومت نے جتنے بہتر طریقے سے اس وائرس کو ووہان تک محدود کیا ہوا ہے اگر ہم غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو وہاں سے نکالنا شروع کر دیں تو یہ وبا پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گی۔
 
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 'ہم اس معاملے پر چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہاں کی حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے جو پالیسی اپنائی ہوئی ہے وہ بہترین ہے اور ہمارا یہ خیال ہے کہ ایک ذمہ دار حکومت اور ہمسایہ ملک ہونے کے طور پر یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان کے ساتھ چلیں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں بھی پوری کرتے ہوئے اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب نہ بن جائیں۔'
 
انہوں نے کہا کہ 'ووہان میں موجود پاکستانیوں کی حکومت کو بھی اتنی ہی فکر ہے جتنی ان کے اہلخانہ کو ہے، لیکن ہم عجلت میں کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، حکومت یہ ذمہ داری ضرور ہے کہ وہ ووہان میں موجود طلبہ اور دیگر پاکستانیوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے جس کے لیے دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ان پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.