News Makers

تازہ ترین

کروناوائرس : چین میں موجود پاکستانی شہری خوف کاشکار

کروناوائرس : چین میں موجود پاکستانی شہری خوف کاشکار
اپ لوڈ :- جمعرات 30 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 65

ویب ڈیسک ۔۔
چین میں رہائش پذیر 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سخت خوفزدہ ہیں، طلبہ نےحکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر  یہاں سے نکالا جائے۔
 
طلبہ کےعلاوہ چین میں موجودہ پاکستانی تاجراوردیگرشہری بھی کورونا وائرس کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اورانہوں نے حکومت سے فوری طور پرچین سےنکالےجانے کی اپیل کی ہے۔
 
 چینی شہر ارومچی میں محصور 200 سے زائد پاکستانیوں اورسوسےزائد طلبہ نےبھی حکومت سےاپیل کی ہےکہ انہیں جلد ازجلدوطن منتقل کیاجائے کیا جائے۔
 
 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جیو نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان بچوں کے انخلا کے معاملے پر سستی نہیں دکھا رہی۔
 
 ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نےہفتہ واربریفنگ کے دوران یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کے مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.