Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

جج ارشد ملک کااعترافی بیان سامنےآگیا

21 Aug 2019 37

ویب ڈیسک ۔۔ 
 
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کےخلاف فیصلہ سنانےوالےاحتساب عدالت اسلام آباد کےسابق جج ارشد ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے اس سال جون کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب میں حسین نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ایف آئی اے کی ٹیم کو جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں جج ارشد ملک نے تصدیق کی کہ انہوں نے اوبرائے ہوٹل، مدینہ منورہ میں حسین نواز شریف سے ملاقا ت کی تھی۔ 
 
ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے 60 سوالات پر مبنی ایک سوالنامہ مذکورہ جج کو بھیجا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ صرف ایک ہی مرتبہ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر محمود بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے حلف نامے میں ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں جج کی حیثیت سے فروری 2018 میں ان کی تقرری کے بعد ان سے دو واقف کاروں، مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ، نے ملاقات کی، ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کی مسلم لیگ نون کی حکومت میں ایک بااثر شخصیت سے ان کی خصوصی اور ذاتی سفارش پر انہیں احتساب عدالت کا جج لگایا گیا تھا۔
 
 ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سے کہا کہ میں نے تم سے چند ہفتوں قبل کہا تھا نا کہ محمد ارشد ملک کو احتساب عدالت کا جج لگایا جارہا ہے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دعوے کے بارے میں اس وقت زیادہ نہیں سوچا لیکن ناصر جنجوعہ کو جواب دیا کہ ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے کم سے کم ان کی رائے تو لے لی جاتی۔

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی اپیل پر آج سماعت

نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی اپیل پر آج سپریم کورٹ میں میں سماعت ہو گی. چیف جسٹس کی سربراہی میں
14 Jan 2019

جسٹس شوکت صدیقی نےمنہ کھول دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پراسلام آبادہائیکورٹ سےفارغ کئےجانےوالےجسٹس شوکت عزیزصدیقی پ
15 Nov 2018

گوگل نے روپے کی قدر آسمان پر پہنچا دی

گوگل نے راتوں رات روپے کی قدر میں اضافہ کر دیا. گوگل کرنسی کنورٹر پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 76 روپ
16 Jan 2019