Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        جنرل قمر باجوہ کو 3 سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم                         جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے سپہ سالار ہیں، چینی وزارت خارجہ                         جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، چین                         پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         امید ہےپاک آرمی علاقائی امن و سلامتی میں اپناکرداراداکرتی رہےگی ، چین

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

مسئلہ کشمیر ۔۔ بلاول کھل کرمیدان میں آگئے

13 Aug 2019 26

ویب ڈیسک ۔۔
 
ان حالات میں جب مسلم لیگ کےتقریباً تمام وہ لیڈرزجوکشمیرسمیت دیگرمعاملات پرحکومت پرکھل کرتنقیدکررہےتھےجیل جاچکےہیں ، پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹووہ واحدلیڈرہیں جوبڑی بےجگری اوربہادی سےکشمیرکامقدمہ لڑرہےہیں اورحکومت سےوہ سب سوالات پوچھ رہےہیں جواس وقت تمام پاکستانیوں کےدل کی آوازہیں ۔۔
 
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونےعیدکادن کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےمظفرآبادمیں گزارا۔ کہتے ہیں کشمیریوں کے لئے آخری حد تک جائیں گے، حق کیلئے جنگ بھی کرنا پڑی تو تیار ہیں، حکومت صرف ٹویٹ پر ٹویٹ کئے جا رہی ہے، ہر نالائقی برداشت کر لیں گے لیکن کشمیر پر سودا قبول نہیں.
 
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کشمیریوں کو حق دلوانے کیلئے لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر قومی یکجہتی ختم کرنے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دعوت ملنے کے باوجود آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب نہیں کیا، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں مقبوضہ وادی پر سودا نہیں، بلاول بھٹو نے مسلم ممالک کے بھارت سے تعلقات کے بارے میں وزیرخارجہ کے بیان پر بھی اظہار تشویش کیا۔
 
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں کشمیریوں کی حمایت کیلئےعملی اقدامات کرنے ہوں گے لیکن حکومت کی طرف سے صرف ٹویٹ پہ ٹویٹ کیے جا رہے ہیں۔
 
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے بھرپور سفارتی جنگ لڑنی ہو گی، مل کر مودی کو بے نقاب کرنا چاہئے، انتہا پسند مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں کیخلاف بھارتی کارروائیاں روکنے کیلئے دنیا کو واضح اور ٹھوس پیغام دینا ہو گا۔
 
 بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو، حکومت نے معیشیت کو تباہ کر دیا۔ میں کشمیر میں تھا اور آصف زرداری جیل میں، فریال تالپور کو آدھی رات کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا گیا،جس روزکشمیرکےحوالےسےخبرآناتھی اس روزمریم نوازکوگرفتارکرلیاگیا ۔۔ 
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

نوازشریف بغاوت کیس میں طلب،صحافی کوگرفتارکرنےکاحکم

لاہور(ویب ڈیسک): انگریزی روزنامہ ڈان کودئیےگئےنوازشریف کےمتنازع انٹرویو کےخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نےساب
30 Sep 2018

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم،رجسٹریشن کاطریقہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤس
11 Oct 2018

تنخواہ دارافرادپرکتناٹیکس لگا؟

وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب چھ سے بڑھا کر آٹھ کردیئے اور تنخواہ
30 Sep 2018