Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        جنرل قمر باجوہ کو 3 سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم                         جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے سپہ سالار ہیں، چینی وزارت خارجہ                         جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، چین                         پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، چین                         امید ہےپاک آرمی علاقائی امن و سلامتی میں اپناکرداراداکرتی رہےگی ، چین

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

ایسابیان ، فوادکوداددیناپڑےگی

13 Aug 2019 12

ویب ڈیسک ۔۔
 
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جوزیادہ تراپوزیشن اورکبھی کبھاراپنی ہی پارٹی کےچندرہنماوں کےحوالےسےتندوترش بیانات کےباعث خبروں میں رہتےہیں، ایک بارپھرایک ایساانوکھابیان داغ دیاہےکہ سننےاورپڑھنےوالےانہیں داددینےپرمجبورہوگئے۔
 
جی ہاں ، جناب فوادچودھری نےدورکی کوڑی لاتےہوئے بھارت کے پنجابی فوجیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کی اپیل کردی۔
 
وفاقی وزیر نے پنجابی زبان میں ٹوئٹ کرکے اپیل کی کہ پنجابی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کردیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں۔
 
ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو بھارت کی سیکیورٹی معاملات میں مداخلت قرار دیا تو وفاقی وزیر نے اس کے جواب میں کہا کہ کیا کسی کو ظلم سے روکنا مداخلت ہے؟ امن مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے اور انصاف پسند بھارتی شہری مودی کے فاشزم کو مسترد کردیں۔ 
 
 فواد چوہدری نےکچھ روزپہلےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
 
 مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جب کوئی فیصلہ منظور نہیں ہوتا تو بھارت کا سفیر یہاں کیا کررہا ہے؟
 
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفیر ایک اچھے انسان ہیں لیکن وہ یہاں ایک فاشسٹ حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں، جب یہاں سفارت کاری ہونی نہیں ہے تو ایک دوسرے کے سفیر پر صرف خرچ کررہے ہیں، ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں۔
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

نوازشریف بغاوت کیس میں طلب،صحافی کوگرفتارکرنےکاحکم

لاہور(ویب ڈیسک): انگریزی روزنامہ ڈان کودئیےگئےنوازشریف کےمتنازع انٹرویو کےخلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نےساب
30 Sep 2018

Two Muslim women make history in America

The US media reported the women include 31 first-time House members which is seven more than record set for freshmen women during the 1992 “Year of the Woman” election. &n
By : Ali Usman
10 Nov 2018

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم،رجسٹریشن کاطریقہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤس
11 Oct 2018

تنخواہ دارافرادپرکتناٹیکس لگا؟

وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سلیب چھ سے بڑھا کر آٹھ کردیئے اور تنخواہ
30 Sep 2018