News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

سفارتی محاذپربھارت کوسبکی،پاکستان کامیاب

سفارتی محاذپربھارت کوسبکی،پاکستان کامیاب
اپ لوڈ :- جمعہ 22 نومبر 2019 اپ ڈیٹ :- جمعہ 29 نومبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 229

لاہور: (ویب ڈیسک) سفارتی ذرائع کےمطابق پلوامہ حملے پر سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔ پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزام تراشیاں اور کئی ممالک کو بریفنگز بھی کچھ کام نہ آئی، بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ بھارت کے ثبوت کے بجائے الزامات کی پالیسی کو سلامتی کونسل نے رد کردیا۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔ خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.