News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

"نوازشریف جلد جیل سے باہر ہونگے"

اپ لوڈ :- جمعہ 11 جنوری 2019
ٹوٹل ریڈز :- 163

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےکہتےہیں نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں ان کے باہر آنے کے بعد ملاقات ہوگی۔ صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئےان کاکہناتھاکہ نیب دوسروں کو بلا رہا ہے تو عمران خان کو بلانے پر جانا چاہیے، نیب کے بلانے پر ان کا جانا بے عزتی نہیں ہے۔
منی بجٹ کے حوالے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی، رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کا حکم ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔
ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے۔ آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.