News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

ظالمانہ نظام کےخلاف اٹھ کھڑےہوں : نوازشریف

ظالمانہ نظام کےخلاف اٹھ کھڑےہوں : نوازشریف
اپ لوڈ :- جمعرات 08 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 72

مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےپارٹی کےایم این ایز ، اراکین صوبائی اسمبلی اورسینیٹرزسےخطاب کرتےہوئےایک بارپھرحکومت پرکڑی تنقیدکی ۔ اپنےخطاب میں انہوں نےجوکچھ کہاوہ مندرجہ ذیل ہے: 
 
یکایک مجھےمکھن سےبال کی طرح نکال باہرکردیاگیا۔ ایک وزیراعظم کوآپ نکالیں توکوئی معقول جوازہوناچاہیے۔ اگرمعقول جوازہوتاتومیں بھی کہتاکہ ٹھیک ہےمیرےساتھ جوبھی ہوادرست ہوا۔ لیکن صرف اپنےبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپروزیراعظم کونااہل کردیاجاتاہے۔ جہاں تک اقامےکی بات ہےتواگرہمیں جلاوطن نہ کیاجاتاتومجھےکیاضرورت تھی اقامےکی ؟ مجھےسات سال وطن واپس نہیں آنےدیاگیا۔ 
 
یہ پہلاموقع تھاجب میرےپاس اقامہ تھا ۔ اقامےکےبغیرمیں کیسےملک سےباہررہتا۔ میں نےبیٹےسےتنخواہ لی میری مرضی ۔ نہیں لی میری مرضی ۔ کیااس وجہ سےآپ نےایک وزیراعظم کونااہل قراردےدیا۔ وہ پاکستان جو2017کاپاکستان تھاوہ اچھاتھایایہ نیاپاکستان؟ 
 
آج کونسےکام ٹھیک ہورہےہیں، کونساشعبہ ٹھیک کام کررہاہے؟ کسان ، صنعتکارہویامزدورکون سکون کی نیندسوتاہے۔ لوگ فکرمندہیں کہ ہمارےبچوں کاکیامستقبل ہوگا؟ یہ صورتحال پہلےنہیں تھی ۔ 
 
ہم اس ظالمانہ نظام کےخلاف آوازنہیں اٹھائیں گےتوہم عوام کےمجرم ٹھہریں گے۔ اس حکومت نےڈیڑھ کروڑلوگوں کوبےروزگارکردیاہے۔ کہتےہیں ہم پچاس لاکھ گھردیں گے،کوئی بتائےکہ کیاکسی کوایک گھربھی ملاہے؟ ترقی یافتہ ملک تیس تیس سال میں پچاس لاکھ گھرنہیں بناسکےتویہ پانچ سال میں کیسےپچاس لاکھ گھربنائیں گے۔
 
کہتےتھےکہ ہم خودکشی کرلیں گےلیکن آئی ایم ایف کےپاس نہیں جائیں گےلیکن ہربات پریوٹرن لےلیاجاتاہے۔ قرض لینےکےباوجودپچھلےدوسال میں روپیہ پینسٹھ روپےگراہےڈالرکےمقابلےمیں ۔ کیاکسی کواس صورتحال کاادراک ہے؟ 
 
 ہمارےخلاف انکوائری میں توآئی ایس آئی اورایم آئی کےلوگ بھی بیٹھ گئےتھےاوردوسری طرف یہ حال ہےکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت رکوانےکیلئےدرخواستیں دی جارہی ہیں ۔ اگرآپ کادامن صاف ہےتوکیوں انکوائری رکوارہےہیں ۔ 
 
میں نےپاکستان کےبنیادی مسئلےکی نشاندہی کرنےکیلئےبیس ستمبرکواےپی سی سےخطاب کیاتھا۔ پاکستان کےمسائل کی جڑکےحوالےسےمیں کوئی ابہام نہیں رکھناچاہتا۔ اگرہم آج بھی مسائل پرکھل کربات نہیں کرتےتواپنی نسلوں کوکیساملک دیکرجائیں گے۔ ہم غلام بنکراس ملک میں نہیں رہ سکتے۔ ہم کوئی بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ ہانک کرجہاں مرضی لےجائیں ۔ اب اس ملک میں ایسانہیں ہوگا۔ ہم پاکستان کوایک باعزت اورباوقارملک بنائیں گے۔ 
 
 کیاجھولیاں پھیلاپھیلاکردوسرےملکوں سےبھیک مانگنےوالےسبزپاسپورٹ کی عزت کرائیں گے؟ سبزپاسپورٹ کی عزت اس وقت ہورہی تھی جب ملک ترقی کررہاتھااورملک میں موٹرویزکاجال بچھایاجارہاتھا۔ اگرہم رہتےتوہم کراچی لاہورموٹروےکومکمل کرکےجاتے۔ ہم کراچی حیدرآبادکیلئےایک علیحدہ موٹروےبھی بناناچاہتےتھے۔ 
 
آج ہماری بنائی ہوئی موٹرویزپرلڑاکاطیارےاتررہےہیں ۔ ہماری  حکومت نےجےایف سیونٹین ٹھنڈربنایا۔ ہم نےاپنی فوج کی تمام  ضروریات پوری کیں ۔ فوج کابہت بڑاحصہ آئین کی پاسداری کرتاہے،صرف چندلوگوں نےافواج کوبدنام کیاہے۔ مجھےپاک فوج کےافسراورجوان بہت عزیزہیں ۔ لیکن وہ نہیں جوالیکشن میں دھاندلی کرتےہیں ۔ 
 
اگرووٹ کوعزت نہ دی توپاکستان کی رہی سہی عزت بھی جاتی رہےگی ۔ دنیامیں آپ کی عزت نہیں ہوگی ، کوئی آپ کےسبزپاسپورٹ اورپرچم کی عزت نہیں کرےگا ۔ آج پاکستانی روپیہ نیپال ، سری لنکااورافغان کرنسی سےبھی نیچےگرگیاہےاوراس روپےنےعوام کوبھی کنگال کردیاہے۔ 
 
آپ نےآئین شکنی کرکےناقابل معافی جرم کیاہے،آپ نےپاکستانی عوام کےمینڈیٹ کوچوری کیاہے۔ آپ نےہمارےڈبےچوری کرکےدوسرےبندےکوجتوادیاہے۔ اس قدردھاندلی کےباوجودبھی یہ حکومت صرف چارووٹوں کی برتری سےعمران خان کووزیراعظم بنوایاگیا۔ 
 
اس قوم کوآج بزدلوں کی نہیں بہادروں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کوبچاناہےتواس ناانصافی کےخلاف اٹھ کھڑےہوناہوگا،اوربتاناہوگاکہ اس ناانصافی کوکسی صورت قبول نہیں کرسکتےاوراس جنگ کوجیتنےتک کھڑےرہناہوگا۔ 
 
آج میں اس کاذمہ دارکسےسمجھوں، عمران خان کویااصل ذمہ داروں کواس کاذمہ دارقراردیناچاہیے۔ عمران خان کولانےوالو،یہ عوام کاجذبہ دیکھ لیں ۔ اس عمران خان کولےجائیں اس نےملک کوتباہ کردیاہے۔ سلیکٹرزبتائیں کیوں اس نااہل کولاکرقوم کےسرپرمسلط کردیاگیا؟ جب تک اس سوال کاجواب نہ مل جائیں آپ گھروں کوواپس نہ جائیں ۔ اگرآپ واقعی ملک میں تبدیلی چاہتےہیں تویہی ایک طریقہ ہے۔ تبدیلی لائےبغیرملک کانظام نہیں چل سکتا۔ ہمیں اس سوال کاجواب آپ سےلیناہے۔ 
 
یہ بلین ٹری اوربی آرٹی پرقوم کےپیسےضائع کئےگئے۔ یہ چینی چورکیسےملک سےبھاگ گئے؟ یہ پیسہ قوم کاپیسہ ہےاوریہ پیسہ قوم نےواپس لیناہے؟ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.