News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

نوازشریف کی حاضری سےاستثناکی درخواست مسترد

نوازشریف کی حاضری سےاستثناکی درخواست مسترد
اپ لوڈ :- منگل 15 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 59

 مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں حاضری سےاستثناکی درخواست مستردکرتےہوئےان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیےہیں ۔ 
 
کیس کی سماعت کےدوران نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نےعدالت کوآگاہ کیاکہ ان کےموکل کےمیڈیکل رپورٹس جمع کرائی جاچکی ہیں لیکن حکومت نےابھی تک ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کروائی ۔ ریمارکس دیتےہوئےجسٹس  محسن اخترکیانی نےکہاکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک کنسلٹنٹ کی رائےہے،کسی ہسپتال نےنہیں کہاکہ وہ کوروناکی وجہ سےنوازشریف کاعلاج نہیں کرپارہے۔ نوازشریف علاج کیلئےباہرگئےلیکن نہ ان کی سرجری ہوئی اورنہ وہ کسی ہسپتال میں داخل ہوئے۔ عدالت نےقراردیاکہ ہماراضمانت کاحکمنامہ منسوخ ہوچکاہےجس کےاپنےاثرات ہیں ۔
 
خواجہ حارث ایڈووکیٹ نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ جب کوئی اشتہاری یامفرورہوجائےتواسےعدالت میں پیش ہوناپڑتاہےلیکن غیرمعمولی حالات میں ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل جاری رہ سکتاہے۔ خواجہ حارث نےپرویزمشرف کےسنگین غداری کیس کاحوالہ دیتےہوئےکہاکہ انہیں اشتہاری قراردینےکےباوجودان کاٹرائل جاری رہا۔
 
 عدالت نےخواجہ حارث کےدلائل سننےکےبعدمختصرفیصلہ سنادیااورکیس کی اگلی سماعت کیلئے22ستمبرکی تاریخ مقررکردی ہے۔ واضح رہےکہ عدالت نےتاحال نوازشریف  کواشتہاری قرارنہیں دیا۔ وہ اگلی سماعت پرحاضرنہ ہوئےتوممکنہ طورپرانہیں اشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.