News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

موٹروےزیادتی کیس : ملزموں کےخلاف اہم ثبوت مل گئے

موٹروےزیادتی کیس : ملزموں کےخلاف اہم ثبوت مل گئے
اپ لوڈ :- جمعہ 11 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 78

 ویب ڈیسک ۔۔
لاہور- سیالکوٹ موٹر وے پرخاتون سےزیادتی کےانتہائی افسوسناک اورشرمناک کیس کی تحقیقات میں اگرچہ پیشرفت ہوئی ہےلیکن ملزمان تین روزبعدبھی قانون کی گرفت سےآزادہیں ۔ 
 
تازہ ترین اپ ڈیٹ اس کیس کےحوالےسےیہ ہےکہ تحقیقاتی اداروں کو  جنگل سےمتاثرہ خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔ واضح رہےکہ ڈاکووں نےخاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹےتھے،جوممکن ہےدوران فرارجنگل ہی میں گرگئے۔ ان اشیاکو فنگرپرنٹ تجزئیےکیلئےبھجوادیاگیاہے۔ اب اگرتوان اشیاپرملزموں کی انگلیوں کےنشان ٹھیک ٹھیک موجودہوئےتوان کےپکڑےجانےکےامکانات بڑھ جائیں گے۔ 
 
 اس کیس میں پولیس نے7مشتبہ افرادکاڈی این اےٹیسٹ بھی کرایاہےجبکہ خبروں کےمطابق اب تک 20افرادکوشک کی بناکرزیرحراست رکھاگیاہے۔ پولیس نےملزموں تک جلدپہنچنےکیلئےعلاقےکی جیوفینسنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ 
 
 جائےواردات کے اطراف کارخانوں اور فیکٹری ملازمین کے کوائف اکھٹےکئےجارہےہی۔ ذرائع کےمطابق تین کھوجیوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے 5 کلومیٹر علاقے میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کیا۔
 
پنجاب حکومت نےوزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دےہے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.