News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

موٹروےریپ کیس : پولیس ملزموں کےانتہائی قریب پہنچ گئی

موٹروےریپ کیس : پولیس ملزموں کےانتہائی قریب پہنچ گئی
اپ لوڈ :- جمعرات 10 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 82

ویب ڈیسک ۔۔
گجرپورہ لاہورکےقریب موٹروےجیسی انتہائی محفوظ ترین سمجھی جانےوالی شاہراہ پرخاتون سےاس کےبچوں کےسامنےاجتماعی زیادتی کےواقعےنےپورےملک کوہلاکررکھ دیاہے۔ یہ کیس پنجاب پولیس کیلئےکسی چیلنج سےکم نہیں تاہم پنجاب میں تعینات ہونےوالےنئےآئی جی انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملزمان کےقریب پہنچ گئےہیں۔
 
 آئی جی پنجاب انعام غنی کہتےہیں کہ اس کیس میں اب تک بہت اچھا کام ہوا ہے، پولیس ملزمان کےگاوں تک پہنچ چکی ہے۔ ان کےمطابق پولیس کی 20ٹیمیں اس کیس پرکام کررہی ہیں،ملزمان کوجلدگرفتارکرلیاجائےگا۔ 
 
انعام غنی نےنجی ٹی وی کےچینل پربات کرتےہوئےبتایامتاثرہ خاتون نےملزمان کی عمراورکچھ شناخت بھی ظاہر کی ہے، اس وقت ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائےگا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا۔
واقعہ کاپس منظر
یادرہےکہ لاہورکےعلاقےگجر پورہ میں موٹر وے پردوافرادنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزموں نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.