News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

عدالتی حکم کےباوجودنوازشریف نےواپسی سےانکارکیوں کیا؟

عدالتی حکم کےباوجودنوازشریف نےواپسی سےانکارکیوں کیا؟
اپ لوڈ :- بدھ 09 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 52

ویب ڈیسک ۔۔
 
جیساکہ زیادہ ترتجزیہ کاروں کاخیال تھاسابق وزیراعظم نواز شریف نےموجودہ حالات میں پاکستان واپسی سےمعذرت کرتےہوئےاسلام آبادہائیکورٹ میں ایک علیحدہ رٹ پٹیشن دائرکی ہےجس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ میری موجودہ طبی صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں سفرکروں اورپاکستان واپس آوں۔ 
 
اسلام آبادہائیکورٹ کےسرینڈر کرنے کے عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست میں نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کوبھی لف کیاگیاہےاورساتھی ایک امریکی ڈاکٹرفیاض کابیان بھی شامل ہےجس میں انہوں نےواضح کیاہےکہ موجودہ حالت میں سفرنوازشریف کی زندگی کیلئےجان لیواثابت ہوسکتاہے۔ ڈاکٹرفیاض کےمطابق نوازشریف شوگر، بلڈپریشراوردل کےمریض ہیں ۔ وہ ذہنی دباوکابھی شکارہیں جوپاکستان جانےکی صورت میں مزیدبڑھ جائےگا۔  
 
  نظرثانی پٹیشن نوازشریف کےوکلاخواجہ حارث اورمنوراقبال دگل ایڈووکیٹ کےذریعےدائرکی گئی ہے، جس میں عدالت عالیہ سےدرخواست کی گئی ہےکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزاسےبریت کی اپیل میرےوکلاکی موجودگی میں ہی سنی جائےکیونکہ میرااس حالت میں پاکستان آناممکن نہیں۔ 
 
سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں طے ہوا تھا حکومت پہلے میری صحت کا پتہ کرے گی،لیکن وفاقی حکومت نے اس متعلق ذرا کوشش ہی نہیں کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس میری صحت سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں ہیں، ڈاکٹروں نے ابھی ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ واپسی کے سفر کے لیے فٹ ہوں۔
 
یادرہےکہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوسرینڈر کرنےکےلیے9 روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.