News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت
عسکری قیادت :-ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سےبراہ راست یاباالواسطہ تعلق نہیں ، عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

پنجاب کاپانچواں آئی جی تبدیل ۔۔ مسلم لیگ ن کیلئےخطرےکی گھنٹی

پنجاب کاپانچواں آئی جی تبدیل ۔۔ مسلم لیگ ن کیلئےخطرےکی گھنٹی
اپ لوڈ :- منگل 08 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 72

 لاہور: نمائندہ خصوصی ، مانیٹرنگ ڈیسک 
 
بزدارسرکارنےپنجاب کاپانچواں آئی جی تبدیل کردیا، جی ہاں پنجاب کےپانچویں آئی جی شعیب دستگیرکوتبدیل کردیاہے۔
 
یادرہےکہ لاہورمیں حال ہی میں تعینات ہونےوالےسی سی پی اوعمرشیخ کی تعیناتی کےبعدآئی جی پنجاب نےسخت احتجاج کیاتھااوروہ پچھلےچندروزسےدفتربھی نہیں آرہےتھے۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق سی سی پی اوعمرشیخ نےاپنی تعیناتی کےبعدلاہورپولیس کےافسران کی میٹنگ کال کی جس میں انہوں نےماتحت افسران سےکہاتھاکہ وہ صرف ان کاحکم مانیں اورآئی جی کےاحکامات مت مانیں ۔ کہاجاتاہےکہ اس اجلاس کی خبرجب آئی جی تک پہنچی توانہوں نےاحتجاجاً کام کرنےسےانکارکردیا۔ 
 
دونوں افسران کےباہمی اختلافات کی خبروزیراعلیٰ عثمان بزدارتک بھی پہنچی اوران کےحوالےسےیہ خبرسامنےآئی کہ وہ دونوں کاموقف سننےکےبعدفیصلہ کریں گے۔ ذرائع کےحوالےسےیہ خبرآرہی تھی کہ سی سی پی اوعمرشیخ کوتبدیل کردیاجائےگالیکن آج الٹایہ خبرآگئی کہ پنجاب حکومت نےآئی جی پنجاب شعیب دستگیرکوہٹانےکافیصلہ کرلیاہے۔ اورتواوروزیراعظم عمران خان نےبھی آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےنئےآئی جی کیلئےنام بھی مانگ لئےہیں ۔ اس حوالےسےایک نام انعام غنی کابھی لیاجارہاہے۔
 
ذرائع کےحوالےسےبتایاجارہاہےکہ عمرشیخ کوسی سی پی اولاہورلگانےکامقصدسیاسی مخالفین باالخصوص مسلم لیگ ن کورگڑالگاناہے۔ یہ بتایاگیاہےکہ مریم نوازکی  نیب میں پیشی کےموقع پرلاہورپولیس نےن لیگ کےکارکنوں پرمبینہ طورپرہتھ ہولارکھا۔ اسی امپریشن کےبعدذوالفقارحمیدکوتبدیل کرکےان کی جگہ عمرشیخ کولایاگیاہے۔ سینئرصحافی حامدمیرکےبقول یوں لگتاہےکہ جیسےعمرشیخ کےپیچھےکوئی بہت تگڑی سفارش ہےورنہ ان کی جانب سےیوں کھلم کھلاپولیس افسران کےاجلاس میں آئی جی کی رٹ کرچیلنج کرناممکن نہیں تھا ۔ یادرہےکہ عمرشیخ کی سی سی پی اولاہورتعیناتی کےبعدہی مریم نوازکی نیب میں پیشی کےموقع پرلیگی کارکنوں اوررہنماوں کےخلاف درج ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بھی یاددلاناضروری ہےکہ مبینہ طورپراس سےپہلےآئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی کواسی لئےتبدیل کیاگیاتھاکیونکہ وہ حمزہ شہبازکوگرفتارکرنےمیں ناکام رہےتھے۔ 
 
پنجاب میں شعیب دستگیرسےپہلےکیپٹن ریٹائرڈعارف نواز ، کلیم امام ، محمدطاہر،امجدجاویدسلیمی آئی جی کےعہدوں پرکام کرچکےہیں ۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.