News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

حکومت نیب چیئرمین کوتوسیع نہیں دیناچاہتی ، شفقت محمود

حکومت نیب چیئرمین کوتوسیع نہیں دیناچاہتی ، شفقت محمود
اپ لوڈ :- منگل 28 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 63

 ویب ڈیسک ۔۔
 
 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نےچیئرمین نیب کےعہدے کی مدت میں توسیع کی تجویز نہیں دی اورنیب قانون کے نئے مسودے  میں’’قابل توسیع‘‘کا لفظ شامل نہیں ہے۔
 
  نجی ٹی وی کے  پروگرام میں اینکرسےبات کرتےہوئےوفاقی وزیر شفقت محمود کا انکشاف سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق مسودہ حکومت کا نہیں تھا، اس میں کوئی کلیریکل غلطی ہوگی۔
 
دوسری جانب رہنما (ن) لیگ احسن اقبال نےشفقت محمودکےموقف کوغلط قراردیااورکہاکہ یہ غلط کہہ رہے ہیں، حکومت کے تجویز کردہ ابتدائی مسودے میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا نکتہ موجود تھا، اپوزیشن، سول سوسائٹی اور میڈیا نے شور مچایا تو اسے واپس لےلیاگیا۔ 
احسن اقبال نےکہاکہ اپوزیشن نیب قانون میں اصلاح کیلئےحکومت کوکوئی تجاویزنہیں دےگی ، حکومت خودسپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں نیب میں تبدیلیاں لائے۔۔
.................
 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.