News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

موجودہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تیاریاں ۔۔

موجودہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تیاریاں ۔۔
اپ لوڈ :- اِتوار 26 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 46

 ویب ڈیسک ۔۔
 
موجودہ حکومت نےموجودہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت کی توسیع میں کیلئےقومی احتساب آرڈیننس 1999کےقوانین میں نئی ترامیم کامسودہ تیارکرلیاہے۔ اس مسودےکواپوزیشن کوبھجوادیاگیاہے۔ 
 قومی اخبارات میں سامنےآنےوالی خبروں کےمطابق نئےقانون کامسودہ پیر27 جولائی کو پارلیمانی کمیٹی کےسامنے پیش کیا جائے گا جہاں تمام پارلیمانی پارٹیوں کی نمائندگی کرنے والے24 ممبران نئی ترمیم پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہےکہ نیب کےموجودہ قانون کےمطابق نیب چیئرمین کی تقرری وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سےکرتاہے۔ لیکن اب جومسودہ تحریک انصاف کی حکومت نےتیارکیاہےاس کےمطابق حکومت کواپوزیشن کی مشاورت کے بغیر چیئر مین نیب ،ڈپٹی چیئر مین اور پرا سیکیو ٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کا صوابدیدی اختیار مل سکے گا۔۔
 
مجوزہ قانون میں حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ چیئر مین کی مدت ملازمت میں توسیع کتنے عرصے کے لیے کی جا ئے گی،چیئرمین نیب کے ساتھ ڈپٹی چیئر مین نیب اور پراسیکو ٹر جنرل کی مدت ملازمت میں بھی توسیع تجویز کی گئی ہےموجودہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 6 کی سب سیکشن سے ناقابل توسیع کالفظ نکال دیا جائےگا۔
 
نیب قانون کےسیکشن 7 میں ترمیم کرکےڈپٹی چیئرمین نیب اورسیکشن 8 میں پراسیکیوٹرجنرل کی مدت ملازمت میں ناقابل توسیع کا لفظ نکال دیاجائےگا،نئی ترامیم کے تحت وفاقی اور صوبائی ٹیکس اورلیوی کے معاملات نیب کے اختیار میں نہیں رہیں گے،ٹیکس اورلیوی سے متعلق تمام انکوائریز اور تفتیش کے اختیارات متعلقہ حکام اور وزارتوں کے حوالے کر دیے جائینگے،ٹیکس اور لیوی کے معاملات نیب عدالتوں سے فوجداری عدالتوں کو منتقل کر دیے جائینگے کرپشن کے معاملات کے سوا ٹیکس اور لیوی کے معاملات کے لین دین کا عوامی عہدہ رکھنے والوں سے تعلق نہیں ہوگا،مالی فائدہ لینے کے سوا حکومتی منصوبے یا تر قیاتی سکیم میں ضابطے کے نقائص عوامی عہدہ رکھنے والے پرلاگو نہیں ہونگے،رائے یارپورٹ دینے پر عوامی عہدہ رکھنے والے کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی جب تک مالی فائدے کے ثبوت نہ ہوں۔
...............
Wazire Azam Imran Khan ke waadon ki kahani... is video mein.
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.