News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

کیاعمران خان کولانےسےپاکستان کرپشن فری ملک بن گیا؟بلاول

کیاعمران خان کولانےسےپاکستان کرپشن فری ملک بن گیا؟بلاول
اپ لوڈ :- بدھ 22 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 64

 ویب ڈیسک ۔۔
 
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکہتےہیں پی ٹی آئی کولانےوالےکرپشن فری پاکستان بناناچاہتےتھےتوکیاآج پاکستان کرپشن فری گیاہے؟ 
ان خیالات کااظہارانہوں نےلاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران کیا۔ بلاول بھٹوکاکہناتھاٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےموجودہ حکومت کوکرپٹ ترین حکومت قراردیاہےتوکیااس حکومت کولانےکاکیافائدہ ہوا؟ انہوں نےکہاکہ نیب کی سیاست میں مداخلت ہےاوراس ادارےکوسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدبندکردیناچاہیے۔ بلاول بھٹوبولےکہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدنیب چیئرمین میں شرم اورحیاہےتومستعفی ہوکرگھرچلےجائیں اورنیب کوتالےلگادیں ۔ 
بلاول بھٹونےکہاکہ جب بھی سلیکٹڈحکومت لائی جاتی ہےتوملک ، معاشرےاورمعیشت کایہی حال ہوتاہے۔ انہوں نےکہاکہ اےپی ایس پشاورکےبچوں پرحملےمیں ملوث احسان اللہ احسان کیسےبھاگ نکلااورجب اس حوالےسےسوال پوچھوتوجواب نہیں ملتا۔ 
بلاول بھٹونےقومی اسمبلی کےسپیکراورڈپٹی سپیکرکےکردارپرکڑی تنقیدکی اورکہاکہ سپیکراورڈپٹی سپیکراپناکردارتبدیل کریں ورنہ انہیں تبدیل کرناپڑےگا۔ بلاول بھٹونےکہاکہ مسلم لیگ ن کےساتھ اچھاورکنگ ریلشن شپ ہے،ان کےساتھ ملکرکام کررہےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ اس کٹھ پتلی حکومت کےخلاف بہت کچھ کرسکتےہیں لیکن فی الحال احتجاج کااعلان نہیں کیا ۔
-----------
Imran Khan nay qaum say kya waday kiya aur kitnay waday puray kiya? Is video may dakhiya...
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.