News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

راناثنااللہ نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

راناثنااللہ نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا
اپ لوڈ :- ہفتہ 27 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 92

ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما رانا ثنا اللہ اپنےنرم اوردھیمےلہجےمیں سیاسی مخالفین پرلفظوں کےایسےایسےمیزائل فائرکرتےہیں کہ بندہ راناصاحب کےبارےمیں یہ سوچنےپرمجبورہوجاتاہےکہ یاریہ بندہ اس قدربولڈاورمنہ پھٹ کیسےہوسکتاہے۔ 
 
ہفتہ کےروزقومی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نےایک نیاپینڈورابکس کھول دیا۔ کہتےہیں کہ یہ درست ہے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیوکس نے بنائی؟ آپ نےیعنی حکومت نے۔
 
اپنے خطاب میں رانا ثنا نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیوکس نے جاری کی؟ آپ نے ،طیبہ گل کی باقی 5 ویڈیوز کس کے پاس ہیں ؟ آپ کے پاس، چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس کے بعد ہی ویڈیو سامنے آ گئی تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکےگزشتہ رات تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی، حکومت نے پیٹرول مافیا کے ساتھ ملکر عام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالا ہے،حکومت نے پیٹرول سستا کیا تو لوگ رل گیے پیٹرول تلاش کرتے کرتے۔
 
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیٹرول مافیا نے حکومت کو بلیک میل کیا، مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے حکومت سے فیصلہ کرایا،ایف آئی اے اور آئی بی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، اربوں کی ڈکیتی ہو رہی ہے، یہ ادارے کیا کام کر رہے ہیں، ان اداروں کو کن کے پیچھے لگایا ہے؟ یہ ادارے مافیا کی معلومات اکھٹی نہیں کرتے ، اپوزیشن کے پیچھے پھرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پیٹرول مافیا نے جو کل ڈکیتی کی ہے اس پر عوام کو بےوقوف بنانے کے لیے ایک کمیشن بنا دیں، ہمیں یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ خود مافیا ہیں یا مافیا ان کے اندر ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.