News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ ہی حج کرسکیں گے

صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ ہی حج کرسکیں گے
اپ لوڈ :- منگل 23 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 116

 ویب ڈیسک۔۔
 
حج کےحوالےسےبڑی خبرآگئی ۔ جی ہاں سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کےمسلمان محدودتعدادمیں حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ دوسرےملکوں سےکسی کوحج کیلئےسعودی عرب آنےکی اجازت نہیں ہوگی ۔ 
 
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کومحدودکرنےکافیصلہ کوروناوائرس کےپھیلاوکےخدشےکےپیش نظرکیاگیاہے۔ بیان میں مزیدکہاگیاہےکہ دوران حج حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اورعازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے  لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔
 
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 1300 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد ہے۔
 
 دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن بھی 22 جون سے ختم کردیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔
 
یاد رہے کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا  پہلے ہی رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ بھارت کی جانب سےبھی کچھ ایساہی اعلان سامنےآچکاہے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.