News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

ایرانی سائنسدان نےکوروناوائرس کی دوابنانےکابڑادعویٰ کردیا

ایرانی سائنسدان نےکوروناوائرس کی دوابنانےکابڑادعویٰ کردیا
اپ لوڈ :- منگل 31 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 150

 ویب ڈیسک ۔۔
 
حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نےکوروناوائرس کےحوالےسےبڑادعویٰ کردیا۔ 
 
ڈاکٹرقاسم سلیمانی کہتےہیں کہ انہوں نےخلیاتِ ساق یعنی اسٹیم سیلزکا استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرلی ہے۔
 
 
ایرانی اخبار’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ نےاس خبرکورپورٹ کیاہے۔ خبرکے مطابق ڈاکٹرسلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کےمریضوں کے علاج کیلئےاستعمال کرچکے ہیں اورانہوں نےاسےبہت مؤثر پایا ہے۔
 
ایرانی ڈاکٹرکہتےہیں کہ ان کی بنائی ہوئی دوا ایک خاص طریقےسےکوروناکے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ ڈاکٹرقاسم سلیمانی کوقوی یقین ہےکہ ان کی دواجوفی الحال کلینیکل ٹرائلزکے مرحلےمیں ، جلدحکومت سےاس کی حتمی منظوری مل جائے گی۔
 
 
واضح رہےکہ دنیاکےمختلف ملکوں کےماہرین کوروناوائرس کی دوابنانےکےدعوےکرچکےہیں لیکن تاحال ان میں سےکسی دواکوعالمی سطح پرباقاعدہ پزیرائی حاصل نہیں ہوسکی ۔ اس بات کو ہم یوں بھی کہہ سکتےہیں کہ دنیاکےکسی ملک نےفی الحال کوروناوائرس کی ویکسین ایجادنہیں کی البتہ کچھ ملکوں میں ایسی دوائیں ضروربنانےکےدعوےکئےجارہےہیں جن کےاستعمال سےکوروناکےمریضوں کوکووڈ-نائنٹین نامی بیماری سےلڑنےمیں مددملتی ہے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.