News Makers

تازہ ترین

کوروناوائرس : امریکی پروفیسرنےبیماری کازورٹوٹنےکی خوشخری سنادی

کوروناوائرس : امریکی پروفیسرنےبیماری کازورٹوٹنےکی خوشخری سنادی
اپ لوڈ :- بدھ 25 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 117

 ویب ڈیسک ۔۔
 
دنیابھرکوآگےلگانےوالےکوروناوائرس کی روک تھام کیلئےجہاں طرح طرح کےٹوٹکےسامنےآرہےہیں وہیں امریکی نوبیل انعام یافتہ پروفیسرمائیکل لیوٹ نےپیشگوئی کی ہےکہ بہت جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجائےگی ۔۔
 
کیمسٹری میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نےخوشخبری دی ہےکہ امریکا جلد کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرلےگاحالات اندازوں سےپہلےہی معمول پرآجائیں گے۔
 
مائیکل لیوٹ کےمطابق وہ نہیں سمجھتےکہ وائرس مہینے یا سالوں تک پھیلا رہ سکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا بس ہمیں اس وقت پھیلنے والی افراتفری کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں۔
 
 خیال رہے کہ مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ وہ جلد اس صورتحال سے نکل آئےگا۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے رپورٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ فروری کے وسط تک چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی جبکہ چین میں وائرس سے تقریباً 80 ہزار افراد متاثر اور 3250 ہلاک ہوں گے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.