News Makers

تازہ ترین

صوبہ سندھ میں کرفیو لگائےجانےکااشارہ

صوبہ سندھ میں کرفیو لگائےجانےکااشارہ
اپ لوڈ :- منگل 24 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 73

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کراچی سمیت صوبہ سندھ میں لاک ڈاون سےمتوقع نتائج نہ ملےاورلوگوں نےحکومت سےتعاون کرتےہوئےلاک ڈاون کی خلاف ورزی جاری رکھی توانہیں زبردستی گھروں تک محدودکرنےکیلئےکرفیوبھی لگایاجاسکتاہے ۔ 
 
 ایساکہناہےسندھ کےوزیراطلاعات ناصرحسین شاہ کا جنہوں نےکہا کہ عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کیاجاسکتاہے۔
 
 
میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالےبیان کےمطابق ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔
 
 
سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.