News Makers

تازہ ترین

کوروناوائرس : بیماری کی نئی علامات کاپتاچل گیا

کوروناوائرس : بیماری کی نئی علامات کاپتاچل گیا
اپ لوڈ :- منگل 24 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 136

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس سےلگنےوالی بیماری یعنی کووڈ-19 جیسی مہلک وباسےبچنےکیلئےماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کامشورہ دیاجارہاہے۔ 
 
چین سے پھوٹنےوالی وبا کےبعد سےدنیا بھرکےچوٹی کےماہرین اورسائنسدان کووڈ-نائنٹین کاعلاج ڈھونڈنےکی سرتوڑکوششیں کررہےہیں ۔ حال ہی میں ماہرین نےاس وائرس کی نئی علامات کاانکشاف کیاہے۔
 
 
برطانوی ادارے ’برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جب کہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی کوروناوائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔ذ
 
 
ماہرین کےمطابق جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔
 
ماہرین کہتےہیں کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.