News Makers

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاون نہ کرنےکااعلان

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاون نہ کرنےکااعلان
اپ لوڈ :- اِتوار 22 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 48

 ویب ڈیسک ۔۔ 
 
وزیراعظم عمران خان کاکوروناوائرس کےمعاملےپرقوم سےچنددن کےوقفےکےبعددوسراخطاب ۔ ملک میں لاک ڈاون نہ کرنےکااعلان ۔۔
 
 
قوم سےاپنےمختصرخطاب میں وزیراعظم نےکہاکہ خدانخواستہ پاکستان میں اٹلی جیسےحالات ہوتےتوفوری طورپرملک میں لاک ڈاون کردیتا۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان میں پچیس فیصدسےزیادہ لوگ خط غربت سےنیچےزندگی گزاررہےہیں ۔لاک ڈاون کامطلب ہےکہ ان لوگوں کوگھروں میں قیدکرکےان کےروٹی روزی کےسلسلےکوبندکردیاجائے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ کوروناسےزیادہ خطرہ افراتفری پھیلنےسےہے۔
 
 
 انہوں نےکہاکہ چین لاک ڈاون میں اس لئےکامیاب ہواکیونکہ وہ دنیاکادوسرابڑاامیرملک ہےاوراس نےلاک ڈاون کےدوران گھروں میں بندلاکھوں لوگوں کوکھاناپہنچایا ۔ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ لاکھوں لوگوں کوگھروں میں کھانےپینےکی اشیاپہنچائی جائیں ۔ 
 
 انہوں نےعوام سےاپیل کی خودسمجھداری کاثبوت دیں اوراگرکسی کی طبیعت خراب ہےتووہ رضاکارانہ طورپراپنےآپ کوگھروں میں بندکریں ۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.