News Makers

تازہ ترین

پاکستان میں کوروناوائرس وفاقی حکومت کی غفلت سےپھیلا ؟

پاکستان میں کوروناوائرس وفاقی حکومت کی غفلت سےپھیلا ؟
اپ لوڈ :- منگل 17 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 69

ویب ڈیسک ۔۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں پریس کانفرنس کےدوران وفاقی حکومت کےخلاف پھٹ پڑے ۔ پریس کانفرنس کالب لباب یہ تھاکہ پاکستان میں کروناوائرس تفتان بارڈرسےآنےوالےزائرین کےذریعےپھیلاجس کی ذمہ داراورکوئی نہیں وفاقی حکومت ہے ۔
 
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا تفتان سے مسافروں کو ہم نہیں لائے، وفاقی حکومت لائی، تفتان میں کئی کئی لوگ ایک ساتھ بیٹھے تھے، یہ قرنطینہ نہیں تھا، سندھ سے دو تین گنا زیادہ زائرین پنجاب گئے ہیں،اوراب تک پتانہیں کہ پنجاب میں یہ لوگ کہاں کہاں جاچکےہیں اورکن کن لوگوں سےمل چکےہیں ؟
 
 
مرادعلی شاہ نےبتایا کہ جب تفتان بارڈرپرقائم قرنطینہ سے سندھ پہنچنے والے افراد میں بھِی کورونا وائرس کے مثبت نتائج آئے تو ہماری تشویش میں اضافہ ہوااور ہم نے تفتان سے سندھ پہنچنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس وقت سکھر میں قرنطینہ میں 800 افراد کو رکھا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں قرنطینہ میں ہر شخص کو علیحدہ فلیٹ میں رکھا گیا ہے اور سندھ میں کورونا کے تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے۔
 
 
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تفتان میں کئی لوگوں کو ایک ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور تفتان سے جتنے لوگ سندھ آئے اس سے کہیں زیادہ پنجاب پہنچے ہیں۔
 
-------------
 
مرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت کےاقدامات کاپول کھول کررکھ دیا 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.