News Makers

تازہ ترین

کوروناکاخطرہ : اب وہ ہوگاجوپہلےکبھی نہیں ہوا

کوروناکاخطرہ : اب وہ ہوگاجوپہلےکبھی نہیں ہوا
اپ لوڈ :- ہفتہ 14 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 81

ویب ڈیسک ۔۔
 
 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالےقومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کوروناوائرس کےپھیلاوکوروکنےکیلئےبڑےاوراہم فیصلےکئےگئےہیں ۔ ان فیصلوں کودیکھتےہوئےایسالگ رہاہےکہ ایک وائرس ہم سےوہ وہ کچھ کروارہاہےجواس سےپہلےہماری تاریخ میں کبھی نہیں ہوااوراللہ کرےآگےکبھی نہ ہو۔
 
 
 قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک بھرکےتمام تعلیمی ادارےبشمول قومی ونجی فوری طورپربندکردئیےجائیں گےاوریہ ادارےاب 5 اپریل سےدوبارہ کھولےجائیں گے،لیکن وہ بھی اس صورت میں جب وزارت تعلیم اس حوالےسےگرین سگنل دےگی ۔ یادرہےکہ تعلیمی اداروں میں مدارس بھی شامل ہیں ۔ اس کےساتھ ساتھ ٹیوشن سنٹرزبھی بند رکھےجائیں گے ۔
 
 
 اس کےعلاوہ پنجاب کےمختلف بورڈزکےتحت جاری میٹرک کےسالانہ امتحانات بھی منسوخ کردئیےگئےہیں ۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کااعلان اپریل میں کیاجائےگا۔
 
 قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آج سےشادی ہالوں میں ہونےوالی شادی کی تقریبات اوردیگرعوامی اجتماعات پرپابندی ہوگی ۔ اسکولوں اورکالجوں میں ہونےوالی کھیلوں کی تقریبات بھی نہیں ہونگی ۔ 
 
 
 کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرایران اورافغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طورپر14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 
 
 سرحدوں کی بندش کا اطلاق 16 مارچ 2020 سے ہوگا۔ اس کے علاوہ 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ بھی منسوخ  کردی گئی ہے۔
 
 
یادرہےکہ سندھ اس سےپہلےہی صوبےمیں 30مئی تک گرمیوں کی تعطیلات کااعلان کرچکاہے ۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.