News Makers

تازہ ترین

سویلین بالادستی کانظریہ پہلےسےزیادہ مضبوط ہوگیا،مریم نواز

سویلین بالادستی کانظریہ پہلےسےزیادہ مضبوط ہوگیا،مریم نواز
اپ لوڈ :- جمعرات 12 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 93

مریم نوازتقریباً سات ماہ کےوقفےکےبعدمنظرعام پرآگئیں ۔ کہاکہ اگرکوئی یہ سمجھتاہےکہ جھوٹےمقدمات قائم کرکےاوردوبارجیل بھیج کرجمہوریت کی بالادستی اورسویلین بالادستی کےمیرےنظرئیےکوتبدیل کرسکتاہےتووہ سن لےکہ میرےنظرئیےمیں پہلےسےزیادہ مضبوطی آئی ہے ۔
 
 مریم نوازنےیہ باتیں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےگھرکےباہرمیڈیاسےباتیں کرتےہوئےکہیں ۔ وہ نیب کی حراست سےرہائی پرمبارکباددینےشاہدخاقان عباسی کےگھرپہنچی تھیں ۔ صحافیوں کےاس سوال پرکہ وہ اتنےعرصےسےخاموش کیوں تھیں؟ مریم نوازکاکہناتھاکہ انسان کےدل میں کچھ چل رہاہواورباہرکچھ اورتووہ کیابولےگا؟ انہوں نےکہاکہ وہ پارٹی ڈسپلن میں ہیں ، پارٹی کہےگی تووہ ضروربولیں گی ۔ انہوں نےمیڈیاسےسوال پوچھاکہ اگروہ بولیں گی توکیامیڈیاوہ چلائےگا؟
 
 
 ان کاکہناتھاکہ میڈیامیں یہ خبرچلائی گئی کہ میاں صاحب نےمریم کےبغیراپناعلاج کرانےسےمنع کردیاہےجوکہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نےکہاکہ ان کاباہرجاناباپ بیٹی کامعاملہ ہےاسےسیاسی رنگ نہ دیاجائے۔ مریم نوازنےکہاکہ عدالتیں بھی جانتی ہیں کہ ان پرقائم مقدمات سیاسی ہیں ۔ عدالت نےباہرجانےکی اجازت دےدی تودرست ورنہ وہ میاں صاحب سےکہیں گی کہ وہ اپنی سرجری کرالیں ۔ 
 
 
 اس موقع پرمریم نوازنےشاہدخاقان عباسی کی پامردی سےحکومتی ہتھکنڈوں کامقابلہ کرنےپرخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس سوال پرکہ کیاحکومت کواپنےپانچ سال پورےکرنےچاہئیں ، انہوں نےکہا کہ اللہ پاکستان پررحم فرمائے ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.