News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

کوروناکاقہر۔۔ پاکستانیوں کیلئےقطرسےبری خبر

کوروناکاقہر۔۔ پاکستانیوں کیلئےقطرسےبری خبر
اپ لوڈ :- سوموار 09 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 102

ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس دنیابھرمیں اپناقہربرسائےجارہاہے۔ اس مہلک وائرس نےانسانوں کےساتھ ساتھ معیشت پرکاری ضرب لگائی ہے۔ 
 
اس حوالےسےپاکستانیوں کیلئےایک بری خبرآئی ہےکہ قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والےمسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگادی۔
 
 
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 14 ممالک کے مسافروں پرکورونا وائرس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ،اقامہ رکھنے والوں پریکساں طور پر لاگو ہوگی۔
 
 چین کےصوبےووہان سےپھوٹنےوالا کورونا وائرس اس وقت پاکستان سمیت 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور مجموعی طور پر اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
 
 
وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 3831 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والی تعداد 3120 ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک اٹلی اور ایران ہیں۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.