News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

آرمی چیف اورسابق ڈی جی آئی ایس پی آرکی لندن موجودگی کی جعلی خبریں

آرمی چیف اورسابق ڈی جی آئی ایس پی آرکی لندن موجودگی کی جعلی خبریں
اپ لوڈ :- بدھ 12 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 220

ویب ڈیسک ۔۔
 
گزشتہ چندروزکےدوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لندن میں موجودگی کی جعلی خبریں ٹوئیٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پر طوفان کی طرح پھیلی ہوئی ہیں ۔
 
ان جعلی خبروں سے شدید قیاس آرائیاں اور پاکستان میں جاری سیاسی صورت حال اور مستقبل کی سیاست کے بارے میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ۔۔ کچھ ٹوئیٹر اکاؤنٹس نےتویہاں تک دعویٰ کیا کہ آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور لندن میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ ٹوئیٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر ان کے "دورے" کے مقصد کے حوالے سے مباحثے شروع ہو گئے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
 ٹوئیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ملٹری قیادت ایک ایسے ہوٹل میں قیام کر رہی ہے جوایون فیلڈ فلیٹس سےچند قدموں کے قاصلے پر ہے۔ جنگ اوردی نیوزمیں مرتضیٰ علی شاہ کی خبرکےمطابق حکومت پاکستان اور پی ایم ایل این میں ملٹی پل ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ ٹوئیٹس بالکل غلط ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں کئی مہینوں سے لندن نہیں آئے ہیں۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
دوسری جانب پی ایم ایل این ذرائع کاکہناہےنواز شریف علاج کیلئے لندن میں ہیں اور وہ کسی سے بھی مذاکرات نہیں کر رہے۔ اسی طرح شہباز شریف نے بھی پاکستان کی سیاست کے حوالے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.