News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

بےچارےعثمان بزدار ۔۔ اےمیرےدل کہیں اورچل

بےچارےعثمان بزدار ۔۔ اےمیرےدل کہیں اورچل
اپ لوڈ :- ہفتہ 25 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 135

ویب ڈیسک ۔۔
 
ایک خبرکےمطابق مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف نےپنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گرانےکیلئےاپنی پارٹی کوگرین سگنل دےدیاہے۔ اس سلسلےمیں پارٹی اجلاس بھی پنجاب اسمبلی میں طلب کیاگیاہے۔ 
 
اس خبرکومزیدتقویت قومی اردواخبارمیں شائع ہونےوالی حیدرنقوی کی اس خبرسےملتی ہےجس کےمطابق پنجاب میں بہت کچھ بدلنے والا ہےاور ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کے بڑوں اور ارکان اسمبلی سےلاہور میں مل رہے ہیں ۔ خبرکےمطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی تبدیلی کامطالبہ زورپکڑتاجارہاہےاوروزیراعظم کواب اپنےوسیم اکرم پلس کوہرصورت مائنس کرناہی ہوگا۔ 
 
بظاہرچودھری پرویزالہیٰ کہتےہیں کہ انہیں عثمان بزدارسےکوئی مسئلہ نہیں لیکن درون پردہ معاملات کچھ اورہی ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعظم کی لاہور آمد پر ملاقات کرتے ہیں یا نہیں اور اگر یہ ملاقات نہیں ہوتی تو مزید کچھ بتانے
کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ 
یہ بھی پڑھیں۔۔
دوسری جانب ملکی سیاسی صورتحال پرغوراورمستقبل کالائحہ عمل تیارکرنےکیلئےمسلم لیگ ن نےبرمنگھم میں پارٹی اجلاس طلب کرلیاہے۔ ذرائع کےمطابق اس اجلاس میں اہم فیصلےمتوقع ہیں ۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.