News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

اگرمشرف کوپھانسی نہیں ہونی تو ان کےخلاف فیصلےکی اتنی اہمیت کیوں؟

اگرمشرف کوپھانسی نہیں ہونی تو ان کےخلاف فیصلےکی اتنی اہمیت کیوں؟
اپ لوڈ :- منگل 17 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 183

--خصوصی تجزیہ
 
سابق ڈکٹیٹرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کےخلاف آنےوالاخصوصی عدالت کافیصلہ اس لحاظ سےاہم نہیں کہ اس فیصلےکےنتیجےپرویزمشرف کوواقعی پھانسی ہوجائےگی بلکہ یہ فیصلہ اس لئےاہمیت کاحامل ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمرکوآئین توڑنےکاجرم ثابت ہونےپرآئین کےآرٹیکل سکس کےتحت سزائےموت سنائی گئی ہے۔ یقیناً اس فیصلےکی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
 
قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ خصوصی عدالت نےیہ پرویزمشرف کےخلاف یہ فیصلہ تین نومبر2007کی ایمرجنسی لگانے،آئین کومعطل کرنےاوراعلی عدلیہ کےججزکونظربندکرنےکاجرم ثابت ہونےپرسنایاگیاہے۔ یہ فیصلہ نوازشریف کی جمہوری حکومت کاتختہ الٹنےپرنہیں سنایاگیا ۔ فیصلےمیں پرویزمشریف کواپیل کاحق دیاگیاہےلیکن قانونی طورپرکوئی بھی ملزم جس کےخلاف فیصلہ اس کی مفروری کےدوران سنایاگیاہوتب تک اپیل کاحق استعمال نہیں کرسکتاجب تک وہ قانون کےسامنےسرنڈرنہ کردے۔ ممکنہ طورپرپرویزمشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گےاوریوں وہ فیصلےکےخلاف اپیل کاحق بھی کھودیں گے۔ 
 
 بہرحال فیصلےکےقانونی پہلووں سےہٹ کردیکھاجائےتوہمیں عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ آمنےسامنےکھڑےنظرآتےہیں ۔ خصوصی عدالت کےفیصلےپرآنےوالےترجمان پاک فوج کےردعمل سےبھی یہ بات ثابت ہوتی ہے۔ جب ہم اعلی عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کےایک دوسرےکےمدمقابل کھڑادیکھتےہیں توہمیں چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت اورتوسیع کےحوالےسےآنےوالےسپریم کورٹ کےفیصلےکوبھی نظراندازنہیں کرناچاہیےکیونکہ اس فیصلےنےجنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کوغیرقانونی قراردیااورپارلیمان کوحکم دیاکہ اس بارےمیں مناسب قانون سازی کرےورنہ چھ ماہ بعدموجودہ آرمی چیف ریٹائرڈتصورہونگے ۔ یعنی یک نہ شد دوشد ۔ ایک کےبعددوسرافیصلہ اوروہ بھی ایساکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھاکہ اس ملک میں کسی فوجی آمرکوبھی سزاہوسکتی ہےاوروہ سزائےموت ۔
 
یادرہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کواحتساب عدالت نےان کی غیرموجودگی میں سزاسنائی اوروہ لندن سےاپنی بیٹی کےہمراہ قانون کےآگےسرنڈرکرنےوطن واپس آئے۔ اصولی طورپرتوپرویزمشرف کوبھی ایساہی کرناچاہیےلیکن بتایاجارہاہےکہ وہ بیمارہیں اورملک واپس نہیں آسکے۔ اب اگرپرویزمشرف کےوکلاعدالت میں یہ ثابت کردیتےہیں کہ ان کےموکل بیمارہیں توممکنہ طورپرانہیں عدالت سےریلیف ملنےکاقوی امکان ہےاوریہاں نصرت بھٹوکیس ان کےکام آئےگا ۔ 
 
 
 
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.